شاعری

جاڑے کی دھوپ

پیڑوں سے جب نیچے اترے بال سکھانے آئے دھوپ اون کے گولوں سے جا لپٹے چائے پلانے آئے دھوپ کمروں میں پھر ڈبکی ڈبکی آگ جلانے آئے دھوپ روٹھ گئی ہیں نانی اماں ان کو منانے آئے دھوپ حلوے کھانے کے دن آئے صحت بنانے آئے دھوپ کھیل کے میدانوں میں جا پہنچے شور مچانے آئے دھوپ دیواروں پر رنگ ...

مزید پڑھیے

بارش کی پہلی بوند

بارش کا جب پہلا قطرہ آئے شور مچائے ٹین پہ گر کر چھن چھن کرتا جھن جھن کرتا آنگن میں وہ چھم چھم کرتا راگ بکھرتا جھاگ بکھرتا کاغذ کی اک ناؤ بنا کر اس میں چھوڑیں بہتی بہتی وہ دور دیس کو جائے بوند امر ہو جائے

مزید پڑھیے

کٹھ پتلی نے ہولی کھیلی

کٹھ پتلی نے ہولی کھیلی اور کنچوں سے گولی کھیلی پچکاری سے رنگ اڑایا سب کو اس نے بھوت بنایا تانڈو ناچ جو انہیں نچوایا نشہ خوشی کا سب پر چھایا پورب دیکھو پچھم دیکھو اتر دیکھو دکھن دیکھو گھبراہٹ میں چلتے جاؤ لوٹتے اور پلٹتے جاؤ آؤ آؤ جاؤ جاؤ کھاؤ پیو اور موج مناؤ رنگوں سے بازار ...

مزید پڑھیے

رنگوں کا تیوہار ہے آیا

رنگ بھری پچکاری لال گلابی نیلے پیلے سب بچے ہیں رنگ رنگیلے کپڑوں پر گل کاری رنگ بھری پچکاری صاف اور ستھرے کپڑے پہنے گڑیا کے ہیں چنچل گہنے کس نے پھینکا اس پر رنگ پڑ گئی نیلی دھاری رنگ بھری پچکاری خوشیوں کا تیوہار ہے آیا بچوں نے بہروپ بنایا ناچ رہے ہیں جھوم رہے ہیں سڑکوں پر ...

مزید پڑھیے

پھول کا کرتا

رنگ برنگی گڑیاں پھولوں کی کیاری میں دوڑیں ہاتھوں میں غبارے اچھلیں کودیں شور مچائیں کھیلیں اک انجانا کھیل لال گلابی پھندنے والا گڈو راجا دور دیس سے آئے ہنسی ہنسی میں اس کے منہ سے موتی بکھریں پون کھٹولے پر بیٹھا اڑتا جائے آنکھوں سے اوجھل ہو جائے گڑیا رانی دیکھے اس کو دیکھتی رہ ...

مزید پڑھیے

بات چیت

ٹم ٹم کرتے تارے ہیں کتنے پیارے پیارے ہیں جھانک رہے ہیں بادل سے آسمان کے آنچل سے روتے بچے چپ ہو جائیں توڑیں لیکن توڑ نہ پائیں بچہ ماں کی گود سے اچھلیں وہ ہمکیں کودیں مچلیں وہ امی مجھ کو لا دو نا اجلا چاند منگا دو نا میں اب اس کو پکڑوں گا ہاتھوں میں یوں جکڑوں گا چم چم چاند چمکتا ...

مزید پڑھیے

بونے ٹلو میاں

نام ہے میرا ٹلو خاں چلتا پھرتا میں ہوں بونا بازاروں کا ایک کھلونا غصہ میرا کوہ گراں نام ہے میرا ٹلو خاں بچے دیکھیں ہنستے جائیں دور سے چھیڑیں پاس نہ آئیں کتنا ہوں میں شوخ زباں نام ہے میرا ٹلو خاں سر پر پگڑی ہاتھ میں ڈنڈا کاندھے پر لہرائے جھنڈا کھینچے ہر دم تیغ و سناں نام ہے ...

مزید پڑھیے

رنگ منچ ایک منظر

ہر سو رام دھڑاکے سے تاک دھنا دھن تاکے سے بڑھیا مر گئی فاقے سے کال کلوٹی بیگن لوٹی چھن جائے گی سوکھی روٹی گگری چھو چھی بیل پیاسا کالے میگھا پانی دے پانے دے او پانی دے پانے دے او پانی دے ہم دھرتی کے سارے بچے اس سنسار کے انگ بھگون ہاہا کار کی جنگ بچو ایک بھینکر کال روئے ہنسیا اور ...

مزید پڑھیے

چھو منتر

کھائیں چقندر چھو منتر لال ٹماٹر چھو منتر انتر منتر چھو منتر کال کلنتر چھو منتر تجھ میں مجھ میں کیا ہے انتر چھو منتر بول قلندر چھو منتر بول رے کچھ تو منہ سے بول بات میں تیری زہر کا گھول اندر باہر خول ہی خول بیٹھ کے سنیے دور کے ڈھول اندر باہر چھو منتر بند ہے مٹھی میرے یار اس کا کھلنا ...

مزید پڑھیے

ایک بھجن بچوں کے لیے

ایشور اللہ تیرے نام سب کو سنمتی دے بھگوان تو ہی سب کا ہے رکھوالا تیرا رتبہ سب سے اعلیٰ تو ہی عادل اور مہمان ایشور اللہ تیرے نام ہم سب ننھے منے بچے تیری محبت میں ہیں سچے ننھی عقل میں بھر دے گیان ایشور اللہ تیرے نام ہر مشکل میں تو ہی تو ہے راہی کی منزل میں تو ہے کر دے ہر مشکل ...

مزید پڑھیے
صفحہ 115 سے 960