بونے ٹلو میاں

نام ہے میرا ٹلو خاں
چلتا پھرتا میں ہوں بونا
بازاروں کا ایک کھلونا
غصہ میرا کوہ گراں
نام ہے میرا
ٹلو خاں
بچے دیکھیں ہنستے جائیں
دور سے چھیڑیں پاس نہ آئیں
کتنا ہوں میں شوخ زباں
نام ہے میرا
ٹلو خاں
سر پر پگڑی ہاتھ میں ڈنڈا
کاندھے پر لہرائے جھنڈا
کھینچے ہر دم تیغ و سناں
نام ہے میرا
ٹلو خاں