پھول کا کرتا

رنگ برنگی گڑیاں
پھولوں کی کیاری میں دوڑیں
ہاتھوں میں غبارے
اچھلیں کودیں
شور مچائیں
کھیلیں اک انجانا کھیل


لال گلابی پھندنے والا
گڈو راجا
دور دیس سے آئے
ہنسی ہنسی میں
اس کے منہ سے موتی بکھریں
پون کھٹولے پر بیٹھا اڑتا جائے
آنکھوں سے اوجھل ہو جائے
گڑیا رانی
دیکھے اس کو
دیکھتی رہ جائے
پھولوں کی بھینی خوشبو میں
وہ خود ہی کھو جائے
پھولوں کا اک کرتا پہنے
نندیا رانی آئے
نندیا رانی آئے