شاعری

چاندنی رات اور پریاں

جدھر دیکھیے چاندنی بہار پہاڑوں پہ چھایا ہوا ہے خمار پرند آشیانوں میں کھوئے ہوئے درندے نشے میں تھے سوئے ہوئے زمیں تا فلک نور ہی نور تھا ہر اک پیڑ جنگل میں مسرور تھا خلا میں بکھرتا سا چاندی کا رنگ فضا میں بجے جس طرح جل ترنگ جو دیکھا تو اک سمت چشمہ رواں یہ پریوں کی آمد یہ نوری ...

مزید پڑھیے

خواب کی دنیا

کھیتوں کی پگڈنڈی پر دو ننھے ننھے پاؤں ہری گھاس سے الجھیں بھاگتے جائیں بھاگتے جائیں رک کر دیکھیں چاند نگر میں بیٹھی بڑھیا کوئی راگ الاپے چھن چھن کرتے سارے گھنگھرو ایک تال سے بولیں بوجھو بچو میری پہیلی کیا ہے اس کا بھید بادل کی کھڑکی سے سارے تارے گرتے جائیں اور جگنو بن جائیں دور ...

مزید پڑھیے

نندیا آئی دور سے

اک جھیل کے کنارے سہمے ہوئے تھے تارے جگنو چمک رہے تھے جھم جھم جھمک رہے تھے اک عکس کھو گیا تھا وہ بچہ سو گیا تھا امی کی لوریوں میں ریشم کی ڈوریوں میں جب نیند آ رہی تھی چپ چاپ گا رہی تھی ریشم کے پالنے میں پینگیں اچھالنے میں

مزید پڑھیے

کٹھ پتلی نے پودے لگائے

آنگن میں کٹھ پتلی نے پودے لگائے اس میں نکلے پھول رنگ برنگے اودے پیلے نیلے لال گلابی رنگوں کی ورشا سے جاگے اس کے گھر کا آنگن پائل کی ہو چھن چھن گملوں کا بازار لگا ہے گھر دیکھو پھولوں سے سجا ہے گڈو راجا اپنے ہاتھ سے کلیوں کو یوں توڑیں موڑیں پھول میں باقی جان نہ چھوڑیں کٹھ پتلی جب ...

مزید پڑھیے

پریہ درشنی اندرا گاندھی

اک لڑکی تھی کتنی پیاری اندرا اس کا نام اس کا بچپن نٹ کھٹ چنچل شور مچاتا گزرا اس کا عزم قدم قدم پر لاوا بن کا بپھرا اک لڑکی تھی کتنی پیاری اندرا اس کا نام اس کے اندر کتنے طوفانوں کی رنگ بھری شکتی تھی اس کے اندر مانوتا کی آگ ابلتی رہتی تھی اک لڑکی تھی کتنی پیاری اندرا اس کا ...

مزید پڑھیے

آؤ چلیں ہم چاند پر

تاروں بھری اک رات ہو قصوں میں کوئی بات ہو اک بڑھیا روئی کاتتی اور گھی کے لڈو بانٹتی پیتل کی گھنٹی بولتی کانوں میں رس ہے گھولتی گھنگھرو کھنک کر رہ گئے تارے چھٹک کر رہ گئے جب نیند آئے دور سے ہم کو منائے دور سے آؤ چلیں ہم چاند پر تاروں بھری اک رات میں

مزید پڑھیے

عید گاہ

آج خوشی سے ناچتے بچے کرتے ہیں سب کام خوشیوں سے بھرپور عید گاہ میں شور ہے کتنا میلے کا ہنگام غم سے چکنا چور اچھے اچھے کپڑے پہنے بچوں کی اک فوج موسم ہے رنگین چلتا پھرتا ایک سمندر موج سے ملتی موج بچے بجائیں بین سارے کھیل کھلونے سطوتؔ گڈمڈ ہوتے جائیں مل کر سب چلائیں ان سارے چہروں میں ...

مزید پڑھیے

تخلیق

وہ مجھ سے کہتی تھی میرے شاعر غزل سناؤ جو ان سنی ہو جو ان کہی ہو کہ جس کے احساس ان چھوئے ہوں ہوں شعر ایسے کہ پہلے مصرع کو سن کے من میں کھلے تجسس کا پھول ایسا مثال جس کی ادب میں سارے کہیں بھی نا ہو میں اس سے کہتا تھا میری جاناں غزل تو کوئی یہ کہہ چکا ہے یہ معجزہ تو خدا نے میرے دعا ...

مزید پڑھیے

پرفیوم

ترے پرفیوم کی خوشبو میری جاناں ہمارے وصل پر پہلے گلے لگنے سے میرے فیوریٹ سوئیٹر پہ میرے ساتھ آئی تھی یہ تیرے پیار کی تن پہ مرے پہلی نشانی تھی جسے اب تک حفاظت سے مری ساری محبت سے سجا کے میں نے رکھا ہے یہ خوشبو چھوٹ نا جائے اسی ڈر سے دوبارہ میں نے اوس سوئیٹر کو پہنا ہے نا دھویا ہے

مزید پڑھیے

کیفے

دو ہی کپ منگاتا ہوں آج بھی میں کافی کے دیکھ کر یہ کیفے میں لوگ رونے لگتے ہیں کوئی ایک وہ ٹیبل بک کبھی نہیں کرتا جس پہ میں نے چابی سے ایک دل بنایا تھا اور دو نام لکھے تھے ہو گیا پرانا پر آج تک نہیں بدلا میز کا وہ اک گلدان پہلے وصل پر جس میں تم نے پھول رکھے تھے مجھ سے کوئی ویٹر اب ٹپ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 116 سے 960