کٹھ پتلی نے ہولی کھیلی

کٹھ پتلی نے ہولی کھیلی
اور کنچوں سے گولی کھیلی
پچکاری سے رنگ اڑایا
سب کو اس نے بھوت بنایا
تانڈو ناچ جو انہیں نچوایا
نشہ خوشی کا سب پر چھایا
پورب دیکھو پچھم دیکھو
اتر دیکھو دکھن دیکھو
گھبراہٹ میں چلتے جاؤ
لوٹتے اور پلٹتے جاؤ
آؤ آؤ جاؤ جاؤ
کھاؤ پیو اور موج مناؤ
رنگوں سے بازار بھرو
محلوں کی دیوار رنگو
دروازے رنگین کرو
دو کو توڑو تین کرو
کٹھ پتلی نے ہولی کھیلی
کنچوں سے ہے گولی کھیلی
بچے اس کے سنگ رہے
آپس میں کیوں جنگ رہے
سچ کا بول جو بالا ہو
بھتنوں کا منہ کالا ہو
کٹھ پتلی گلنار بنی
رنگوں کی دیوار بنی