بارش کی پہلی بوند سطوت رسول 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بارش کا جب پہلا قطرہ آئے شور مچائے ٹین پہ گر کر چھن چھن کرتا جھن جھن کرتا آنگن میں وہ چھم چھم کرتا راگ بکھرتا جھاگ بکھرتا کاغذ کی اک ناؤ بنا کر اس میں چھوڑیں بہتی بہتی وہ دور دیس کو جائے بوند امر ہو جائے