شاعری

تسلی

حوصلہ اپنا ہار کر آخر یوں ہی روتی رہو گی تم کب تک لوگ کب تک بتاؤ آئیں گے درد کب تک تمہارا بانٹیں گے دیں گے کب تک تمہیں تسلی سب حال کب تک تمہارا پوچھیں گے لوگ پھر تم سے اوب جائیں گے اور تم سے نظر چرائیں گے صرف سب غم سنا کریں تم سے کیوں توقع کرو یہ تم سب سے غم کی باتوں سے اور غم ...

مزید پڑھیے

معصوم سی گڑیا

وہ اک معصوم سی ننھی سی گڑیا جسے حیوانیت نے نوچ ڈالا درندو شرم تم کو کیوں نہ آئی تمہارے گھر بھی ہوگی ماں کی جائی اسے شرمندگی محسوس ہوگی درندہ جس کا تم جیسا ہے بھائی تمہارے جنم پر دھکار نیچو پڑے تم پر خدا کی مار نیچو جو تم نے وحشی پن کا کھیل کھیلا کسی معصوم نے یہ کیسے جھیلا گدھوں کی ...

مزید پڑھیے

ہدایت

وہ پتھر دل ہے وہ کیا درد جانے کبھی آتے نہیں آنسو بہانے نہیں ان پہ اثر ہوتا ہے کوئی بلا سے ان کی جو روتا ہے کوئی بہت آسان ان کا راستہ ہے محبت سے انہیں کیا واسطہ ہے ہے ان کا پیار جھوٹا بات جھوٹی فریبی ہے یہ ان کی ذات جھوٹی ہے ان کا کام بس دھوکا ہی دینا نا کوئی بات ان کی دل پہ لینا اگر ...

مزید پڑھیے

نیند کے لئے نظم

رات کی آنکھیں کالی کالی پلک جھپکتے سپنے نیند کی لہریں سوتی جاگتی آنکھوں میں جب آئیں کانا پھوسی کرتی ہوائیں جنگل پر لہرائیں مدہوشی پھیلائیں روٹھے روٹھے خواب ہمارے ہوتے ہیں جب اپنے ننھی ننھی آنکھوں میں ہے چنچل رات کا جادو ہر پتے پر جگنو چمکیں چھن چھن کرتے گھنگھرو خاموشی ہے ہر ...

مزید پڑھیے

چل ری سکھی

چل چل سہیلی باغ میں امرود لائیں گے چادر بچھائیں گے چادر کا کونا پھٹ گیا درزی بلائیں گے درزی کی سوئی ٹوٹ گئی لہار لائیں گے لوہے کا ہتھوڑا ٹوٹ گیا موجیں اڑائیں گے دھومیں مچائیں گے چھٹی منائیں گے چل چل سہیلی باغ میں

مزید پڑھیے

اٹکن بٹکن

اٹکن بٹکن دہی چٹوکن کھٹا میٹھا کھاؤ چورن چھک چھک کرتا جائے انجن وہ دیکھو گوروں کی پلٹن لڑتے ہیں کیوں چنن منن اٹکن بٹکن اٹکن بٹکن دہی چٹوکن کھاؤ چورن کھٹا میٹھا

مزید پڑھیے

کٹھ پتلی نے گانا گایا

کٹھ پتلی نے گانا گایا کیسا انوکھا راگ سنایا سوتے بچے جاگ گئے اس کی طرف سب بھاگ گئے ڈھولک جھانجھ منجیرا ہے دیکھو راگ کبیرا ہے سر سنگیت کا سرگم ہے طبلے کی ایک دھم دھم ہے وینا جاگے تاروں میں کھیلے رنگ بہاروں میں کٹھ پتلی کی چیں چیں ہے اکتارے کی ریں ریں ہے کٹھ پتلی نے گانا گایا کیسا ...

مزید پڑھیے

لفظوں کی کہانی

کھڑے کھڑے اس دوراہے پر دیکھیں ایک تماشا کیسی ہے ابھیلاشا لفظوں کے انکر سے کھیلیں رنگ رنگ کی بھاشا طرح طرح کے روپ انوکھے لفظوں کے آکار شبدوں کی جھنکار پھٹی ہوئی پستک کے پنے ادھر ادھر بے کار شبدوں کے آکار سے کتنے دھرتی کے دکھ کانپیں سب کے دکھ کو ناپیں گڈو صاحب بیٹھے بیٹھے کتنے راگ ...

مزید پڑھیے

خدا

خدا نے بنائی ہے یہ کائنات یہ پھل پھول پودے یہ دن اور رات یہ سورج کی گرمی یہ کھیتوں میں ناج پہاڑوں کو پہنایا سبزے کا تاج یہ چڑیوں کی چہکار شام و سحر زمیں کے خزانے یہ لعل و گہر سمندر یہ طوفان آب و ہوا یہ بارش کا موسم یہ کالی گھٹا یہ جنگل پہ چھایا ہوا اک سرور یہ دل کش مناظر چہکتے ...

مزید پڑھیے

بچوں کا گیت

سن مرے بھیا میرا گیت بن جائیں آپس کے میت اچھلیں کودیں ناچیں گائیں اک دوجے کو میت بنائیں اونچے سر میں گائیں گیت سن مرے بھیا میرا گیت آؤ سب اسکول چلیں دنیا کا غم بھول چلیں لہروں میں گونجے سنگیت سن مرے بھیا میرا گیت سب مل کر یہ کام کریں جگ میں اونچا نام کریں یہی سدا سے اپنی ریت سن مرے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 114 سے 960