رنگوں کا تیوہار ہے آیا

رنگ بھری پچکاری
لال گلابی نیلے پیلے
سب بچے ہیں رنگ رنگیلے
کپڑوں پر گل کاری
رنگ بھری پچکاری
صاف اور ستھرے کپڑے پہنے
گڑیا کے ہیں چنچل گہنے
کس نے پھینکا اس پر رنگ
پڑ گئی نیلی دھاری
رنگ بھری پچکاری
خوشیوں کا تیوہار ہے آیا
بچوں نے بہروپ بنایا
ناچ رہے ہیں جھوم رہے ہیں
سڑکوں پر گردھاری
رنگ بھری پچکاری