ایک بھجن بچوں کے لیے

ایشور اللہ تیرے نام
سب کو سنمتی دے بھگوان


تو ہی سب کا ہے رکھوالا
تیرا رتبہ سب سے اعلیٰ


تو ہی عادل اور مہمان
ایشور اللہ تیرے نام


ہم سب ننھے منے بچے
تیری محبت میں ہیں سچے


ننھی عقل میں بھر دے گیان
ایشور اللہ تیرے نام


ہر مشکل میں تو ہی تو ہے
راہی کی منزل میں تو ہے


کر دے ہر مشکل آسان
ایشور اللہ تیرے نام


ان دیکھا ہے جگ کا داتا
تیرے در سے مرادیں پاتا