نیند کے لئے نظم

رات کی آنکھیں کالی کالی
پلک جھپکتے سپنے
نیند کی لہریں سوتی جاگتی
آنکھوں میں جب آئیں
کانا پھوسی کرتی ہوائیں
جنگل پر لہرائیں
مدہوشی پھیلائیں
روٹھے روٹھے خواب ہمارے
ہوتے ہیں جب اپنے
ننھی ننھی آنکھوں میں ہے
چنچل رات کا جادو
ہر پتے پر جگنو چمکیں
چھن چھن کرتے گھنگھرو
خاموشی ہے ہر سو
میٹھی نیند میں پنکھ پکھیرو
لگتے ہیں سب بہنے
رات کی آنکھیں کالی کالی
پلک جھپکتے سپنے