بچوں کا گیت

سن مرے بھیا میرا گیت
بن جائیں آپس کے میت
اچھلیں کودیں ناچیں گائیں
اک دوجے کو میت بنائیں
اونچے سر میں گائیں گیت
سن مرے بھیا میرا گیت
آؤ سب اسکول چلیں
دنیا کا غم بھول چلیں
لہروں میں گونجے سنگیت
سن مرے بھیا میرا گیت
سب مل کر یہ کام کریں
جگ میں اونچا نام کریں
یہی سدا سے اپنی ریت
سن مرے بھیا میرا گیت
پڑھ لکھ کر ودوان بنیں
پھولوں کی مسکان بنیں