کٹھ پتلی نے گانا گایا

کٹھ پتلی نے گانا گایا
کیسا انوکھا راگ سنایا
سوتے بچے جاگ گئے
اس کی طرف سب بھاگ گئے
ڈھولک جھانجھ منجیرا ہے
دیکھو راگ کبیرا ہے
سر سنگیت کا سرگم ہے
طبلے کی ایک دھم دھم ہے
وینا جاگے تاروں میں
کھیلے رنگ بہاروں میں
کٹھ پتلی کی چیں چیں ہے
اکتارے کی ریں ریں ہے
کٹھ پتلی نے گانا گایا
کیسا انوکھا راگ سنایا
طبلے پر جب تھاپ پڑی
جاگے سر وہ ناچ اٹھی
ختم ہوا تاروں کا فسانہ
کٹھ پتلی نے گانا گایا