شاعری

کون مجھے یہ سمجھائے گا (ردیف .. ن)

کون مجھے یہ سمجھائے گا خوشبو کے پیچھے مت بھاگو اس کی منزل کوئی نہیں ہے شام کی حد سے دور نہ دیکھو رنگوں کی دہلیز سے آگے کچھ بھی نہیں ہے اندھیارے کی ساری راہیں بھیدوں کے جنگل کی جانب جاتی ہیں دور ہی دور سے ان جانی آوازیں مجھ کو اپنے پاس بلاتی ہیں خوشبو کے پیچھے ہی پیچھے میں کس دیس ...

مزید پڑھیے

ہر پھول کسی رنگ کا خوشبو کا سفر ہے

ہر پھول کسی رنگ کا خوشبو کا سفر ہے اور باغ جہاں وقت کی اک راہ گزر ہے وادی سے گزرتا ہے مرے خواب کا دریا کھلتا سا لب آب ترے لطف کا در ہے مدت سے مرے دل پہ ہے بے رنگ سا موسم ہے دھوپ ٹھٹھرتی ہوئی بے سایہ شجر ہے سویا ہوا ہر درد میں امید کا پل ہے ہر رات کی دیوار پہ اک نقش سحر ہے اک بار ...

مزید پڑھیے

کیسے گزرے ہیں ماہ و سال تو دیکھ

کیسے گزرے ہیں ماہ و سال تو دیکھ آ مرے غم کے خد و خال تو دیکھ میں ترا درد پہنے پھرتا ہوں جشن کے روز میرا حال تو دیکھ دامن تار تار پھرتا ہے حلیۂ یوسف جمال تو دیکھ خود کو پہچان لے کبھی شاید اس کو جی سے ذرا نکال تو دیکھ رت بدلنے میں کوئی دیر نہیں شام کے بادلوں کی چال تو دیکھ

مزید پڑھیے

خواب دیکھے ہیں عمر بھر کیا کیا

خواب دیکھے ہیں عمر بھر کیا کیا ہم نے تنہا کیے سفر کیا کیا ایک تیرا ہی سامنا نہ ہوا شہر دیکھے پھرے نگر کیا کیا جس جگہ پیڑ تھے پرندے تھے بد نما بن گئے ہیں گھر کیا کیا ہم وہیں ہیں چلے جہاں سے تھے رائیگاں ہو گئے سفر کیا کیا موت سے پہلے لوگ مرتے ہیں زندگی نے دیے ہیں ڈر کیا کیا

مزید پڑھیے

شاخ سے ٹوٹ کر اڑا تنہا

شاخ سے ٹوٹ کر اڑا تنہا زرد پتا تھا رہ گیا تنہا پھر رہی ہے اداس گلیوں میں بال کھولے ہوئے ہوا تنہا شہر کی رونقوں میں دن گزرا شب کو گھر کون جائے گا تنہا ہر گھڑی جنگ جینے مرنے کی ہر کوئی زور آزما تنہا وقت کی رت ہے صاف اور بے نقش چاند صحراؤں میں اگا تنہا وقت اور فاصلے نہیں ...

مزید پڑھیے

گردش دوراں بتا کیوں تجھ کو حیرانی نہیں

گردش دوراں بتا کیوں تجھ کو حیرانی نہیں وقت گزرا جا رہا ہے پھر بھی وہ فانی نہیں جذب ہو کر رہ گیا ہے ایک دریا ریت میں لاکھ طوفاں ہیں وہیں پر اب جہاں پانی نہیں راستے بھٹکے ہوئے ہیں منزلیں گمراہ ہیں اب ہجوم کارواں کو خوف ناکامی نہیں جب جہان آگہی کا ہر سفر ہے ناتمام اے خرد کیوں دل ...

مزید پڑھیے

ایک سرگوشی میں اپنی بات کہہ جاتا ہے کون

ایک سرگوشی میں اپنی بات کہہ جاتا ہے کون پاس جب کوئی نہیں تو پاس آ جاتا ہے کون ایک ویراں شہر کو آباد کر جاتا ہے کون اک دل ناشاد کو یوں شاد کر جاتا ہے کون تنگ کر دیتی ہے حسرت آرزوؤں کا حصار اس حصار آرزو میں پھر سما جاتا ہے کون چھین کر کل اختیار آرزو احساس سے ایک شہر بے بسی آباد کر ...

مزید پڑھیے

جینا کیا ہے حباب ہو جانا

جینا کیا ہے حباب ہو جانا اک حقیقت کا خواب ہو جانا عشق ہے سلسلہ سوالوں کا اور وفا لا جواب ہو جانا بارہا محفلوں نے دیکھا ہے خامشی کا رباب ہو جانا یہ کرشمہ ہے زر نوازی کا ان کا تم سے جناب ہو جانا جنبش فکر کی یہی حد ہے بس عذاب و ثواب ہو جانا جب وہ گوہر شناسیاں نہ رہیں اے گہر پھر سے ...

مزید پڑھیے

رواں ہے وقت روانی میں آب جیسا ہے

رواں ہے وقت روانی میں آب جیسا ہے ٹھہر نہ پایا کہیں بھی حباب جیسا ہے سکون قلب کی مانگیں دعا تو کیوں مانگیں سکون قلب اگر اضطراب جیسا ہے لہو کا رنگ بہاروں میں ڈھل گیا جب سے ہر ایک داغ جگر کا گلاب جیسا ہے ہر ایک قلب صحیفہ ہے احترام کرو ہر ایک چہرے کو پڑھ لو کتاب جیسا ہے روایتوں پہ ...

مزید پڑھیے

کبھی تیرے خط کو جلا دیا کبھی نام لکھ کے مٹا دیا

کبھی تیرے خط کو جلا دیا کبھی نام لکھ کے مٹا دیا یہ مری انا کا سوال تھا تجھے یاد کر کے بھلا دیا نیا آرزو کا مزاج ہے نئے دور کی ہیں رفاقتیں تری قربتوں کا جو زخم تھا تری دوریوں نے مٹا دیا مجھے ہے خبر تجھے عشق تھا فقط اپنے عکس جمال سے کہ میں گم ہوں تیرے وجود میں مجھے آئینہ سا بنا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 960 سے 4657