شاعری

کیوں نہ اب اس کے رو بہ رو روئیں

کیوں نہ اب اس کے رو بہ رو روئیں اب کے آنسو نہیں لہو روئیں میں زیادہ نہ آپ کم رؤو پاس آؤ کہ ہو بہ ہو روئیں کون ہے کس کو فرق پڑتا ہے گھر میں روئیں کہ کو بہ کو روئیں خشک آنکھوں کا رونا بھی کیا ہے آنسوؤں سے کریں وضو روئیں وقت رخصت ہے سو خدا کے لیے رکھ لیں آنکھوں کی آبرو روئیں ہائے ...

مزید پڑھیے

سر سے اک قطرہ خوں نہیں نکلا

سر سے اک قطرہ خوں نہیں نکلا ہاں ابھی تک جنوں نہیں نکلا آنکھ تک آ کے بن گیا آنسو درد دل جوں کا توں نہیں نکلا ہائے قسمت تمام عمر میں بھی ایک پل پر سکوں نہیں نکلا یوں تسلی مجھے وہ دیتا ہے میں ترے دل میں ہوں نہیں نکلا درد سے جاں نکل گئی لیکن تیر کا کیا کروں نہیں نکلا

مزید پڑھیے

لہو گرے تو کریں واہ کانچ کے ٹکڑے

لہو گرے تو کریں واہ کانچ کے ٹکڑے ہمارے پاؤں کے ہم راہ کانچ کے ٹکڑے چلیں جو ایک پہ تو دوسرا جھکا لے سر ہمارے درد سے آگاہ کانچ کے ٹکڑے نکل رہے ہیں سبھی بچ کے پر اٹھاتے نہیں پڑے ہوئے ہیں سر راہ کانچ کے ٹکڑے نہیں نہیں اسے ان کا ستم نہیں کہیے ہمارے زخم کی ہیں چاہ کانچ کے ٹکڑے سمجھ ...

مزید پڑھیے

غریب آنکھ کے گھر میں پلے بڑھے ہیں خواب

غریب آنکھ کے گھر میں پلے بڑھے ہیں خواب تبھی تو نیند کی قیمت سمجھ رہے ہیں خواب امید فصل نہ کیجے بغیر پانی کے بھری بھری ہیں جو آنکھیں ہرے بھرے ہیں خواب حقیقتوں میں تو کس کس سے روبرو ملتا سہولتیں تجھے ہوں اس لیے بنے ہیں خواب تمہارے ہجر نے تاثیر خوب پائی ہے اڑی ہیں نیند ہماری اڑے ...

مزید پڑھیے

وصل کی سانس اکھڑنے کا وقت

وصل کی سانس اکھڑنے کا وقت ہائے وہ وقت بچھڑنے کا وقت ہجر کے نام کی انگوٹھی میں یاد کے ہیرے کو جڑنے کا وقت تتلیاں دور ہوئیں پھولوں سے آ گیا باغ اجڑنے کا وقت تنگئ وقت ہے آ پیار کریں وقت فرصت رکھیں لڑنے کا وقت اس کی یادوں سے نکلنا ہے ضیاؔ ہے نئے عشق میں پڑنے کا وقت

مزید پڑھیے

نہ آئی جس کی سحر ایک رات ایسی بھی

نہ آئی جس کی سحر ایک رات ایسی بھی گزار آئے مگر ایک رات ایسی بھی ادھر گزرتی ہیں جیسے عذاب میں راتیں گزرتی کاش ادھر ایک رات ایسی بھی بجھا سکوں میں دیوں کو خوشی خوشی جس میں تو میری نذر تو کر ایک رات ایسی بھی جدا ہے دشت کی شب تیرے شہر کی شب سے لے چل سمیٹ کے گھر ایک رات ایسی بھی میں ...

مزید پڑھیے

رابطہ اک حسین ٹوٹا ہے

رابطہ اک حسین ٹوٹا ہے پھول تازہ ترین ٹوٹا ہے دل تو کامن سی چیز ہے یارو مجھ سے اس کا یقین ٹوٹا ہے اتنے جگنو کہاں سے آئے ہیں کیا ستارا مہین ٹوٹا ہے اب کے تو اشک بھی نہیں آئے اب کے دل بہترین ٹوٹا ہے ہنستی آنکھوں میں ٹوٹے سپنے ہیں ہے مکاں پر مکین ٹوٹا ہے

مزید پڑھیے

میں اوبتا ہوں نہ قصہ کو اور لمبا کھینچ

میں اوبتا ہوں نہ قصہ کو اور لمبا کھینچ اگر ہے ہاتھ میں ڈوری تو پھر یہ پردہ کھینچ چرا کے نیند مری چین سے جو سویا ہے اسے دکھا تو برے خواب سر سے تکیہ کھینچ بتا کہ جسم کا آزار لا علاج ہوا طبیب جان کی پروا نہ کر تو پیسہ کھینچ سرنگ جسم ہے لمبی سو احتیاط برت بھٹک نہ جائے کہیں سانس کو نہ ...

مزید پڑھیے

اٹھو زمانے کے آشوب کا ازالہ کریں

اٹھو زمانے کے آشوب کا ازالہ کریں بنام گل بدناں رخ سوئے پیالہ کریں بیاد دیدۂ مخمور پر پیالہ کریں اٹھو کہ زہر کا پھر زہر سے ازالہ کریں وہ رند ہیں نہ اٹھائیں بہار کا احساں ورود ہم تری خلوت میں بے حوالہ کریں کہاں کے دیر و حرم آؤ ایک سجدۂ شوق بپائے ہوش ربایان بست سالہ کریں برس پڑے ...

مزید پڑھیے

لائی نہیں پیام کوئی زلف یار سے

لائی نہیں پیام کوئی زلف یار سے مجھ کو شکایتیں ہیں نسیم بہار سے کھیلا ہو جو درازیٔ گیسوئے یار سے وہ کیا ڈرے گا طول شب انتظار سے آہستہ اے نسیم کہ یہ زندگی مری ملتی ہوئی ہے شمع سر رہ گزار سے میرا ہی ایک عکس ہے کیا طور کیا کلیم دیکھے کوئی مجھے نگہ اعتبار سے اک داغ ہی سہی ٹھہر اے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 488 سے 4657