شاعری

یہ جسم و روح کا رشتہ بھی بوجھ لگتا ہے

یہ جسم و روح کا رشتہ بھی بوجھ لگتا ہے خود اپنے آپ کا سایہ بھی بوجھ لگتا ہے کسی کو چاہتے رہنا بھی بوجھ لگتا ہے کسی کے ہجر میں رونا بھی بوجھ لگتا ہے یہ کس مقام پہ لائی ہیں شہرتیں مجھ کو کہ اپنے نام کا چرچا بھی بوجھ لگتا ہے تمہارے ساتھ ہی گزری جو زندگی گزری تمہارے بعد تو جینا بھی ...

مزید پڑھیے

دل تڑپتا ہے اب تک مرا آنکھ میں بھی نمی رہ گئی

دل تڑپتا ہے اب تک مرا آنکھ میں بھی نمی رہ گئی وہ تو کب کے گئے چھوڑ کر یاد ان کی بسی رہ گئی رحمتوں سے بہت دور ہے جس کو دیکھو وہ مغرور ہے اب کہاں انکساری رہی اور کہاں عاجزی رہ گئی میری ان کی ہیں راہیں جدا وہ کہاں اور میں اب کہاں ان کو پانے کی پھر بھی مگر آس دل کو لگی رہ گئی دل دھڑکتا ...

مزید پڑھیے

لگتا ہے دنیا کو لگتا ٹھیک نہیں

لگتا ہے دنیا کو لگتا ٹھیک نہیں ساتھ تمہارا اور ہمارا ٹھیک نہیں اشک چھپا کر آنکھ میں ہنسنا ٹھیک نہیں یعنی دل ہی دل میں رونا ٹھیک نہیں کون ہے جھوٹا کون ہے سچا ٹھیک نہیں بے جانے یہ ہم کو کہنا ٹھیک نہیں جو جیسا ہے دنیا اس کے لئے ویسی کیوں کہتے ہو یار یہ دنیا ٹھیک نہیں دل کی بات کو ...

مزید پڑھیے

کبھی ملو گے جو دل کے کبیر لوگوں سے

کبھی ملو گے جو دل کے کبیر لوگوں سے تو بھول جاؤ گے ملنا امیر لوگوں سے ہر ایک شخص سے اپنی بنے تو کیسے بنے ہے کچھ الگ سا ہمارا خمیر لوگوں سے جو ان کے دل کو دکھایا تو ہوگا رب ناراض سدا دعائیں ہی لینا فقیر لوگوں سے جو حال جاننا چاہو قفس کے پنچھی کا تو مل کے دیکھ لو اک دن اسیر لوگوں ...

مزید پڑھیے

فلک کو جیسے ستاروں نے گھیر رکھا ہے

فلک کو جیسے ستاروں نے گھیر رکھا ہے ہمیں یوں تیرے خیالوں نے گھیر رکھا ہے ہمارے گھر میں اندھیرے بھٹک نہیں سکتے ہمارے گھر کو اجالوں نے گھیر رکھا ہے تمہاری یاد ہمیں ایسے گھیرے رہتی ہے ندی کو جیسے کناروں نے گھیر رکھا ہے ہمارے ذہن میں کیا آئے گی کوئی لڑکی ہمارا ذہن تو حوروں نے گھیر ...

مزید پڑھیے

زندہ رہتے ہوئے زندگی چھوڑ دی

زندہ رہتے ہوئے زندگی چھوڑ دی اک خوشی کے لیے ہر خوشی چھوڑ دی اس نے تاریکیوں میں جو چھوڑا مجھے میں نے ایسا کیا روشنی چھوڑ دی ایسا چھوڑا کہ سارا جہاں لٹ گیا ہاں میں زندہ رہا عاشقی چھوڑ دی میں تو پتھر نہیں آدمی ہوں میاں کیوں مرے نام کی دشمنی چھوڑ دی رنج و غم سے ملایا تھا تو نے ...

مزید پڑھیے

میں کیا کہوں کہ یہ کیونکر اداس رہتا ہے

میں کیا کہوں کہ یہ کیونکر اداس رہتا ہے تمہارے بعد تو دل محو یاس رہتا ہے میں کیا کروں گا بھلا زیست بن ترے جاناں کہیں رہوں میں یہ دل بد حواس رہتا ہے نہ جانے کیسے اذیت سمیٹتا ہی رہا وفا شناس جو دل کی اساس رہتا ہے میں کیوں کہوں کہ میں تنہا ہوں ہجر کا مارا وہ بن کے خوشبو یہیں آس پاس ...

مزید پڑھیے

یہ وہم تھا مرا یا پھر ہوا کا جھونکا تھا

یہ وہم تھا مرا یا پھر ہوا کا جھونکا تھا تھا محو خواب اٹھایا بلا کا جھونکا تھا اکھاڑ پھینکا ہے جس نے درخت کو جڑ سے وہ ظلمتوں کے نگر کی انا کا جھونکا تھا مری صدا ترے کانوں تلک جو پہنچی تھی قصوروار برابر ہوا کا جھونکا تھا طواف کرنے جو آیا تھا رات چپکے سے گمان کہتا ہے تشنہ صدا کا ...

مزید پڑھیے

عجب سی گرد جمی ہے یہاں فضاؤں میں

عجب سی گرد جمی ہے یہاں فضاؤں میں کہ جیسے دھند ملی ہو کہیں ہواؤں میں جو منزلوں کے نشانات دے رہی ہیں تمہیں ہماری گونج بھی شامل ہے ان صداؤں میں کسی کے ہجر میں آنکھیں نکھر گئیں اپنی یہ بھیگ بھیگ کے ڈوبی رہی دعاؤں میں انہی کے یاد میں رہتا ہے چاند بھی شاداں وہ جن کی خوشبو ابھی تک ہے ...

مزید پڑھیے

نکلی وہ زندگی سے تو پامال ہو گیا

نکلی وہ زندگی سے تو پامال ہو گیا جیسے رواں رواں مرا کنگال ہو گیا بگڑا ہوا ہے ہجر میں کچھ وقت کا نظام لمحہ گزر نہ پایا کہ اک سال ہو گیا مشکل ہے یہ حساب کئی ہجرتوں کے بعد اچھا ہے میرا حال کہ بد حال ہو گیا بس یوں ہی اک غزل سی اسے دیکھ کر ہوئی پھر اس کے بعد پیار کا جنجال ہو گیا میں جب ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3926 سے 4657