مصنفین، مترجم اور شعرا کی فہرست
احمد داؤد (Ahmad Daood)
معاصر افسانہ نگاروں میں شامل۔ روز مرہ کی زندگی کے مسائل کو موضوع بنانے والی کہانیوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
احمد فراز (Ahmad Faraz)
بے انتہا مقبول پاکستانی شاعر، اپنی رومانی اوراحتجاجی شاعری کے لئے مشہور
احمد ہمدانی (Ahmad Hamdani)
شاعر و ناقد، اقبال کی فکر اور ان کے فن پر اپنی تنقیدی کتاب کے لیے جانے جاتے ہیں
احمد حامدی (Ahmad Hamdi)
لکھاری،استاد،سابق مدیر ماہنامہ ہم قدم
احمد ہمیش (Ahmad Hamesh)
ممتاز جدید شاعر اور افسانہ نگار، اردو میں نثری نظم کے اولین شاعروں میں شامل۔ اہم ادبی جریدے’تشکیل ‘ کے مدیر۔