Ahmad Hatib Siddiqi

احمد حاطب صدیقی

احمد حاطب صدیقی کے تمام مواد

2 مضمون (Articles)

    اردو کا چرخہ اور چرخے کی آواز

    اردو زبان

    اُردو کا رونا رونے میں ڈاکٹر رؤف پاریکھ، ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر غازی علم الدین اور جناب رضا علی عابدی سمیت آج کل بہت سے لوگ مصروف ہیں۔ ہمیں اور برادر خورشید ندیم کو بھی انھیں اہلِ گریہ میں ڈال لیجیے۔ مگر رونا کاہے کا؟ اُردو کی فتوحات تو بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ اُردو کا جادُو (کسی بھوت کی طرح) لوگوں کے سر چڑھ چکا ہے اور وہیں چڑھے چڑھے (اُردو) بول رہا ہے۔

    مزید پڑھیے

    یہ تہمت ہے کیا چیز ، بہتان کیا ہے؟؟؟ کیسے کیسے نام ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں

    اردو زبان

    تہمت کی اصل ’وہم‘ ہے۔’تَوَہُّم‘ کا مطلب ہے وہم کرنا یا گمان میں مبتلا ہونا۔ تہمت بھی دراصل بدگمانی اور بدظنی ہے۔ ہمارے شعرائے کرام بہتان کم باندھتے ہیں، تہمت زیادہ لگاتے ہیں۔ بہتان باندھنے کا الزام بھی دوسروں کے سرجاتا ہے۔ داغؔ کا شعر ہے: میں اور دشمنوں سے شکوہ کروں تمھارا؟ بہتان جوڑتے ہیں، بہتان باندھتے ہیں

    مزید پڑھیے

18 نظم (Nazm)

    تحقیق پہلے کر لو

    حامد نے اک نبی کا قصہ مجھے سنایا پر بات تھی کچھ ایسی مجھ کو یقیں نہ آیا امی سے میں نے پوچھا ابو سے میں نے پوچھا دادا حضور کو بھی سب واقعہ بتایا استاد محترم سے حاصل کی رہنمائی اپنے امام صاحب کا در بھی کھٹکھٹایا پھر انبیا کے قصوں والی کتاب دیکھی لیکن کہیں بھی ایسا قصہ کوئی نہ ...

    مزید پڑھیے

    بدھو سی ایک بچی

    سیما نے مجھ سے پوچھا اے میرے پیارے چچا یہ روز آپ مجھ کو دیتے تھے کیسا غچا کہتے تھے کر رہا ہوں وعدہ میں تم سے سچا جنگل کے پیڑ پر سے بندر کا ایک بچا لاؤں گا توڑ کر میں لیکن ابھی ہے کچا سمجھے تھے آپ ہے یہ بدھو سی ایک بچی چھ سال کی ہے ہوگی کچھ عقل کی بھی کچی لیکن سمجھ گئی ہوں میں ساری غچا ...

    مزید پڑھیے

    دو پیڑ تھے بے چارے

    بستی میں اک کنارے دو پیڑ تھے بے چارے کہتے تھے اپنا دکھڑا کس کو سنائیں پیارے انساں نے ہم سے بدلے کس بات کے اتارے ہم تو انہیں دکھائیں دل کش حسیں نظارے خود پاس کچھ نہ رکھیں پھل ان کو دے دیں سارے ان کے مویشیوں کو دیں ہم ہی سبز چارے بارش ہو ہم جو چھوڑیں کچھ بھاپ کے غبارے ہو دھوپ ...

    مزید پڑھیے

    فون آ گیا ہے

    مرے سیل پہ یو کے سے فون آ گیا ہے یہ مجھ میں جو اک کارٹون آ گیا ہے اچھل کر دروں سے بروں آ گیا ہے کہ محفل میں جیسے بیون آ گیا ہے نہ سمجھو کہ مجھ پر جنون آ گیا ہے میرے سیل پہ یو کے سے فون آ گیا ہے مگن ہو کے باتیں کیے جا رہا ہوں کبھی جا رہا ہوں کبھی آ رہا ہوں کھڑا ہو کے اب سر جو سہلا رہا ...

    مزید پڑھیے

    روزہ رکھا تو جانا

    دروازہ گھر کا کھڑکا باہر کھڑا تھا لڑکا کہتا تھا میں ہوں بھوکا مجھ کو کھلاؤ کھانا ہوتی ہے بھوک کیا شے روزہ رکھا تو جانا مزدور ایک آیا گرمی کا تھا ستایا بولا ہوں سخت پیاسا پانی ذرا پلانا ہوتی ہے پیاس کیا شے روزہ رکھا تو جانا شربت پکوڑے چھولے پھل چاٹ اور سموسے کیا کیا کھلایا رب ...

    مزید پڑھیے

تمام