Ahmad Hatib Siddiqi

احمد حاطب صدیقی

احمد حاطب صدیقی کے مضمون

    اردو کا چرخہ اور چرخے کی آواز

    اردو زبان

    اُردو کا رونا رونے میں ڈاکٹر رؤف پاریکھ، ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر غازی علم الدین اور جناب رضا علی عابدی سمیت آج کل بہت سے لوگ مصروف ہیں۔ ہمیں اور برادر خورشید ندیم کو بھی انھیں اہلِ گریہ میں ڈال لیجیے۔ مگر رونا کاہے کا؟ اُردو کی فتوحات تو بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ اُردو کا جادُو (کسی بھوت کی طرح) لوگوں کے سر چڑھ چکا ہے اور وہیں چڑھے چڑھے (اُردو) بول رہا ہے۔

    مزید پڑھیے

    یہ تہمت ہے کیا چیز ، بہتان کیا ہے؟؟؟ کیسے کیسے نام ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں

    اردو زبان

    تہمت کی اصل ’وہم‘ ہے۔’تَوَہُّم‘ کا مطلب ہے وہم کرنا یا گمان میں مبتلا ہونا۔ تہمت بھی دراصل بدگمانی اور بدظنی ہے۔ ہمارے شعرائے کرام بہتان کم باندھتے ہیں، تہمت زیادہ لگاتے ہیں۔ بہتان باندھنے کا الزام بھی دوسروں کے سرجاتا ہے۔ داغؔ کا شعر ہے: میں اور دشمنوں سے شکوہ کروں تمھارا؟ بہتان جوڑتے ہیں، بہتان باندھتے ہیں

    مزید پڑھیے