ہم کو ایسا گمان ہونے لگا
ہم کو ایسا گمان ہونے لگا وقت کچھ مہربان ہونے لگا دل میں کس کا خیال آیا ہے خوشبو خوشبو مکان ہونے لگا اس نے زلفیں بکھیر دیں اپنی بادلوں کا گمان ہونے لگا پھر کبوتر اڑائے ہیں اس نے پھر لو امن و امان ہونے لگا ان کی نظریں بدل گئیں شاید وقت نامہربان ہونے لگا پھر وہ روٹھا ہے چاند سا ...