رہ وفا سے گریز کرنا ثبوت خود آگہی نہیں ہے
رہ وفا سے گریز کرنا ثبوت خود آگہی نہیں ہے مقام دار و رسن سے ہٹ کر تو دور تک زندگی نہیں ہے یہی دلیل جواز مستی یہی ہے بنیاد مے پرستی عطائے پیر مغاں سے کمتر مذاق تشنہ لبی نہیں ہے نہ اب وہ سرگرمیٔ وفا ہے نہ شعلہ ساماں کوئی تمنا جنوں تڑپتا ہوا نہیں ہے نظر سلگتی ہوئی نہیں ہے ابھی رخ ...