مدفن
میرا پیار اس بستی کے نام جہاں مرے بچپن کی ننھی منی یادیں سوتی ہیں جہاں مری معصوم تمناؤں نے گھروندے کھینچے تھے میرا پیار اس ٹھنڈے گہرے نیلم تالاب کے نام جس کی اجلی مٹی مرے کھلونوں کے کام آتی تھی میرا پیار اس گھر کے نام جس کی سبز منڈیروں پر میرے ہاتھ کی رنگی ہوئی گوریا اب بھی چہکتی ...