ایک سچ

خواتین کے عالمی دن پر
میں نے اپنی بیٹی کو
اپنی تازہ نظم سنا کر
داد طلب نظروں سے دیکھا


اس پل اس کی آنکھیں
ایسی طنز بھری مسکان لیے تھیں
جیسے مجھ سے کہتی ہوں
ماں تم کتنی جھوٹی ہو