Barqi Azmi

برقی اعظمی

دلی میں مقیم پرگو شاعر، آل انڈیا ریڈیو کی فارسی سروس سے وابستہ رہے

Poet based in Delhi, works for the Persian service of All India Radio

برقی اعظمی کی غزل

    اس کے گھر سے میرے گھر تک ایک کہانی بیچ میں ہے

    اس کے گھر سے میرے گھر تک ایک کہانی بیچ میں ہے میری اس کی راہ گزر تک ایک کہانی بیچ میں ہے چپہ چپہ اس کی گلی کا رہا ہے میرے زیر قدم جوش جنوں سے عزم سفر تک ایک کہانی بیچ میں ہے زلف و لب و رخسار کسی کا ہے میرا موضوع سخن تاریکی سے نور نظر تک ایک کہانی بیچ میں ہے خون جگر شامل ہے میرا اس ...

    مزید پڑھیے

    وہ بھول گیا مجھ سے برسوں کی شناسائی

    وہ بھول گیا مجھ سے برسوں کی شناسائی لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی حالات کا اب میں ہوں خاموش تماشائی بھائی سے تڑپتا ہے ملنے کے لئے بھائی تصویر تصور ہی بس ایک سہارا ہے فرقت نے بنا ڈالا اس کی مجھے سودائی جذبات تھے بے قابو کرتا بھی تو کیا کرتا اس رشک گل تر کی جب یاد مجھے ...

    مزید پڑھیے

    یہ جہان آب و گل لگتا ہے اک مایا مجھے

    یہ جہان آب و گل لگتا ہے اک مایا مجھے ہر قدم پر جستجو نے جس کی بہکایا مجھے زندگی بھر میرے اپنوں نے دیا مجھ کو فریب تھے جو بیگانے انہوں نے آ کے اپنایا مجھے وعدۂ امروز-و فردا میں الجھ کر رہ گیا زندگی بھر سبز باغ اک ایسا دکھلایا مجھے اک معما جیسے ہو سب کے لئے میرا وجود ہر کسی نے اپنے ...

    مزید پڑھیے

    ہو اگر میرے یار آ جاؤ

    ہو اگر میرے یار آ جاؤ ہے مجھے انتظار آ جاؤ میں بھی ہوں بیقرار آ جاؤ تم بھی ہو دل فگار آ جاؤ ہو کے دوش صبا پہ آج سوار گر نہ ہو ناگوار آ جاؤ میں ہوں دیوانہ وار تم پہ فدا ہو اگر اعتبار آ جاؤ میں ہوں اس پار اور تم اس پار توڑ کر یہ حصار آ جاؤ ہے تمہاری شکست میری شکست مان لوں گا ...

    مزید پڑھیے

    تھا جو میرے ذوق کا سامان آدھا رہ گیا

    تھا جو میرے ذوق کا سامان آدھا رہ گیا بحر دل میں عشق کا طوفان آدھا رہ گیا میں ادھر بے چین ہوں اور وہ ادھر ہے مضطرب داستان عشق کا عنوان آدھا رہ گیا چند لمحے بعد ہی آ کر وہ رخصت ہو گیا اس سے ملنے کا تھا جو ارمان آدھا رہ گیا اس کی تصویر تصور ہے نظر کے سامنے خانۂ دل میں جو تھا مہمان ...

    مزید پڑھیے

    ہنسا کے پہلے مجھے پھر رلا گیا اک شخص

    ہنسا کے پہلے مجھے پھر رلا گیا اک شخص فسانہ کہہ کے فسانہ بنا گیا اک شخص دکھا کے ایک جھلک اپنی چشم مے گوں سے مئے نشاط یہ کیسی پلا گیا اک شخص کہوں تو کیسے کہوں اک عجیب منظر تھا نگار خانۂ ہستی سجا گیا اک شخص خلش سی اٹھتی ہے رہ رہ کے قلب مضطر میں تھا کیسا تیر نظر جو چبھا گیا اک شخص نہ ...

    مزید پڑھیے

    سرک رہی ہے اس کی چلمن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

    سرک رہی ہے اس کی چلمن ماشاء اللہ ماشاء اللہ شاید اب وہ دے گا درشن ماشاء اللہ ماشاء اللہ گرج رہا ہے بادل گھن گھن ماشاء اللہ ماشاء اللہ بجتی ہے اس کی پائل جھن جھن ماشاء اللہ ماشاء اللہ برس رہا ہے پیار کا ساون ماشاء اللہ ماشاء اللہ ڈول رہا ہے جس سے تن من ماشاء اللہ ماشاء اللہ چلتا ...

    مزید پڑھیے

    اس نے کیا ہے وعدۂ فردا آنے دو اس کو آئے تو

    اس نے کیا ہے وعدۂ فردا آنے دو اس کو آئے تو نام بدل دینا پھر میرا لوٹ کے واپس جائے تو عرض تمنا کریں گے اس سے اگر نہ وہ ٹھکرائے تو اس سے ضرور ملیں گے جا کر پہلے ہمیں بلائے تو عزت نفس کا ہے یہ تقاضا حسن سلوک کریں دونوں اس کو ہم لبیک کہیں گے رسم وفا نبھائے تو صفحۂ ذہن پہ نقش ہے اس کا ...

    مزید پڑھیے

    حسب وعدہ مجھ سے ملنے وہ کبھی آیا نہیں

    حسب وعدہ مجھ سے ملنے وہ کبھی آیا نہیں اس سے بڑھ کر اور کچھ بھی حوصلہ فرسا نہیں ہجر تھا اس کا بہت صبر آزما میرے لیے غم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں دعوت نظارہ دے کر ایسا وہ غائب ہوا میری آنکھوں نے دوبارہ پھر اسے دیکھا نہیں کاٹنے کو دوڑتے ہیں مجھ کو یہ دیوار و در جیسے میں ...

    مزید پڑھیے

    رو پڑا ناگہاں مسکرانے کے بعد

    رو پڑا ناگہاں مسکرانے کے بعد یاد آئی بہت اس کی جانے کے بعد میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں وہ نظر آیا جب اک زمانے کے بعد روح پرور تھا اس کا یہ طرز عمل روٹھ جانا دوبارہ منانے کے بعد دل کو دل سے ملاتی ہے یہ دل لگی اس کا ہونا پشیماں ستانے کے بعد تلخ و شیریں ہے روداد دل بستگی منکشف ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 5