Amjad Husain Hafiz Karnataki

امجد حسین حافظ کرناٹکی

امجد حسین حافظ کرناٹکی کے تمام مواد

15 غزل (Ghazal)

    عقل سے کام کر

    عقل سے کام کر دہر میں نام کر میں نے دیکھا اسے اپنا دل تھام کر قوم کا ہو بھلا ایسا اقدام کر اپنا ہر رنج و غم تو مرے نام کر زندگی ہے یہی صبح سے شام کر مول اپنا بڑھا مجھ کو بے دام کر دیر حافظؔ نہ ہو جلد ہر کام کر

    مزید پڑھیے

    آدمی نور ہے

    آدمی نور ہے جلوۂ طور ہے رب ہے مختار کل بندہ مجبور ہے نشۂ حرص میں ہر کوئی چور ہے صالحوں کے لیے وعدۂ حور ہے کیا ہے صیہونیت ایک ناسور ہے مغلیہ سلطنت عزم تیمور ہے حافظؔ انسان سے زندگی دور ہے

    مزید پڑھیے

    دور کے ڈھول سہانے ہیں

    دور کے ڈھول سہانے ہیں صدیوں کے افسانے ہیں شمع محبت جل کے سمجھ ہم تیرے پروانے ہیں دل میں اتر کر دیکھو ذرا چاہت کے تہہ خانے ہیں مانگ رہے ہیں تجھ سے وفا ہم بھی کیا دیوانے ہیں یاروں کی بد نیت سے شرمندہ یارانے ہیں حافظؔ اب ٹکڑے ٹکڑے ذہن کے تانے بانے ہیں

    مزید پڑھیے

    یہ راز کوئی جاننے والا بھی نہیں ہے

    یہ راز کوئی جاننے والا بھی نہیں ہے سورج کی وراثت میں اجالا بھی نہیں ہے سو رستے کمانے کے نظر آتے ہیں لیکن کھانے کے لیے ایک نوالہ بھی نہیں ہے لب نام ترا لینے سے کترانے لگے ہیں حالانکہ تجھے دل سے نکالا بھی نہیں ہے کیوں سرخ ہوا ہے یہ فلک آج سر شام میں نے تو لہو اپنا اچھالا بھی نہیں ...

    مزید پڑھیے

    آنکھ کے تارے ٹوٹ گئے

    آنکھ کے تارے ٹوٹ گئے خواب ہمارے ٹوٹ گئے کل موجوں میں جنگ ہوئی اور کنارے ٹوٹ گئے قطرہ قطرہ برف بنا اور فوارے ٹوٹ گئے میری پلکوں سے گر کے آنسو سارے ٹوٹ گئے حافظؔ وقت برا آیا دیکھ سارے ٹوٹ گئے

    مزید پڑھیے

تمام

18 نظم (Nazm)

    مثنوی کیا ہے

    لفظ مثنیٰ سے یہ جو میاں ہے بنی دو کے معنی کو ظاہر کرے مثنوی خوب عربی میں اور فارسی میں چلی آ کے اردو میں بھی خوب پھولی پھلی موزوں پائی گئی داستاں کے لیے یہ مناسب ہے نظم رواں کے لیے سیدھی سادی ہے جو مثنوی کی زباں ہے حسنؔ میر کی خوب سحر البیاں اس میں تہذیب کا عکس دیکھو میاں ملتا ہے جا ...

    مزید پڑھیے

    بینک

    کچھ پیسوں کو جوڑو اب ایس بی کھاتا کھولو اب کھاتا بینک میں کھولو تم بینک کے ساتھ ہو لو تم بینک میں رکھنا ہے دولت پھر ہو انفاق کی نیت بینک میں اسکیمیں ہیں کئی اپناؤ تم ان کو بھی بچو سیونگ کرنا تم پچھتانے سے بچنا تم حافظ بینک کے سائے تلے دیس ہمارا آگے بڑھے

    مزید پڑھیے

    غزل کیا ہے

    ہے غزل میں زندگی سے گفتگو کہتے ہیں اردو کی ہے یہ آبرو ہاں غزل میں عاشقی کا عکس ہے میکدے کی روشنی کا عکس ہے شعر اس کے یاد رکھے جاتے ہیں بچو یہ ہر اک کے دل کو بھاتے ہیں میرؔ و غالبؔ کی غزل مشہور ہے اس میں عشق و فلسفہ کا نور ہے ہے غزل ہندی میں ایرانی میں ہے اک نشہ سا اس کے شعروں ہی میں ...

    مزید پڑھیے

    مرثیہ کیا ہے

    نظم جو مرنے والوں کے غم میں لکھیں اس کو ہم اے میاں مرثیہ ہی کہیں مرثیے لکھنؤ میں لکھے جاتے تھے اور محرم میں بچو پڑھے جاتے تھے جل اٹھے یوں خیال و نظر کے دیے شاعروں نے لکھے کتنے ہی مرثیے مرثیوں میں ملے منظر کربلا جھوٹ اور سچ کا ہے بچو اک معرکہ مرثیے کے ہیں شاعر انیسؔ و دبیرؔ مرثیے ...

    مزید پڑھیے

    پودے

    نظر کو لبھاتے ہیں پودوں کے منظر حسیں اور نازک ہیں پھولوں کے پیکر ثمر ان کے بنتے ہیں سب کی غذائیں یہ بنتے ہیں بیماریوں کی دوائیں ہمیں ملتی ہے پودوں سے آکسیجن اگاؤ انہیں دوستو آنگن آنگن ہر اک پودا خارج کرے آبی ذرے تنفس میں یہ کاربن جذب کر لے حسین اور دل کش ہے پودوں کی دنیا کرو روز ...

    مزید پڑھیے

تمام