آنکھ کے تارے ٹوٹ گئے امجد حسین حافظ کرناٹکی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں آنکھ کے تارے ٹوٹ گئے خواب ہمارے ٹوٹ گئے کل موجوں میں جنگ ہوئی اور کنارے ٹوٹ گئے قطرہ قطرہ برف بنا اور فوارے ٹوٹ گئے میری پلکوں سے گر کے آنسو سارے ٹوٹ گئے حافظؔ وقت برا آیا دیکھ سارے ٹوٹ گئے