جلوے کو پردا پردے کو جلوہ بنا دیا
جلوے کو پردا پردے کو جلوہ بنا دیا اہل نظر کو تم نے تماشہ بنا دیا ذرے کو مہر قطرے کو دریا بنا دیا تیری نظر نے کیا سے ہمیں کیا بنا دیا حق نے تمہیں بڑا ہمیں چھوٹا بنا دیا جو کچھ بنا دیا بہت اچھا بنا دیا کیا پوچھتے ہو ہم نے تمہیں کیا بنا دیا روح حیات جان تمنا بنا دیا سرمستیٔ بہار کا ...