قومی زبان

اک بکھرتے آشیاں کی بات ہے

اک بکھرتے آشیاں کی بات ہے اک شکستہ سائباں کی بات ہے میرے ماتھے کے نشاں کی بات ہے ان کے سنگ آستاں کی بات ہے درد و غم کے قافلے کا ذکر ہے اشک کی موج رواں کی بات ہے روح کا رشتہ ہے یہ تیرا مرا یہ بھلا کب جسم و جاں کی بات ہے لوگ جو کہتے ہیں تم کو بے وفا تم بتاؤ یہ کہاں کی بات ہے زخم بھر ...

مزید پڑھیے

تم اداس مت ہونا

گر کبھی کوئی لمحہ ایسا زخم دے جائے کہ کوئی بھی مرہم اس زخم کو نہ بھر پائے تم اداس مت ہونا محو یاس مت ہونا زندگی کے سب موسم ایک سے نہیں ہوتے سارے لوگ اے ہمدم ایک سے نہیں ہوتے زندگی کی راہوں میں حادثے بھی آتے ہیں سانحے بھی آتے ہیں سانحوں سے کچھ بڑھ کر واقعے بھی آتے ہیں وقت ہی کے مرہم ...

مزید پڑھیے

تو جو انجان ہے

تو جو انجان ہے میری پہچان ہے رات سنسان ہے دل پریشان ہے تیرے بن زندگی کیسی ویران ہے یہ جو مسکان ہے حشر سامان ہے دل کا جو چور ہے دل کا مہمان ہے کیسا ذیشان ہے تیرا دربان ہے چارہ گر اک نظر اب چلی جان ہے یہ نگاہ کرم مجھ پہ احسان ہے

مزید پڑھیے

چندا بولا پچھلی رات

چندا بولا پچھلی رات آ جا پیارے چرخہ کات ایک خیال کا دولہا ہے پیچھے لفظوں کی بارات دل کا کھیل مقابل جان ہنس کر میں نے کھائی مات آج ملا ایسے کوئی جیسے بن بادل برسات اک دوجے کو دیں الزام شاید یوں بدلیں حالات خوشیاں بھی یوں ملتی ہیں جیسے نازل ہوں آفات

مزید پڑھیے

میں جو کہتا ہوں تو کجروی چھوڑ دے

میں جو کہتا ہوں تو کجروی چھوڑ دے وہ یہ کہتی ہے تو دوستی چھوڑ دے میں یہ کہتا ہوں مجھ کو دوانہ بنا وہ یہ کہتی ہے دیوانگی چھوڑ دے جب میں تعریف کرتا ہوں اس کی کبھی تب وہ کہتی ہے بس شاعری چھوڑ دے جب کبھی دل کی باتیں بتاتا ہوں میں تب وہ کہتی ہے اب دل لگی چھوڑ دے جب میں کہتا ہوں ہے جان ...

مزید پڑھیے

میں نے دیکھا ہے کیسا یہ سپنا نیا رات کے اس پہر

میں نے دیکھا ہے کیسا یہ سپنا نیا رات کے اس پہر مجھ سے بچھڑا ہوا کوئی اپنا ملا رات کے اس پہر نیند کیوں اڑ گئی چین کیوں کھو گیا رات کے اس پہر یہ اچانک مرے ساتھ کیا ہو گیا رات کے اس پہر یوں لگا مجھ کو جیسے فضا خوشبوؤں سے مہکنے لگی پھر کسی کی گلی سے چلی ہے ہوا رات کے اس پہر دل میں ...

مزید پڑھیے

سوچتا ہوں میں کہ کچھ اس طرح رونا چاہیے

سوچتا ہوں میں کہ کچھ اس طرح رونا چاہیے اپنے اشکوں سے ترا دامن بھگونا چاہیے زندگی کی راہ پر کیسے اکیلے ہم چلیں اس سفر میں ہم سفر کوئی تو ہونا چاہیے دل بہت چھوٹا ہے میرا اور جہاں میں غم بہت میں پریشاں ہوں کسے کیسے سمونا چاہیے بچہ روتا ہے مگر روتا ہے وہ تقدیر پر ماں سمجھتی ہے کہ ...

مزید پڑھیے

رہ گیا دنیا میں وہ بن کر تماشا عمر بھر

رہ گیا دنیا میں وہ بن کر تماشا عمر بھر جس نے اپنی زندگی کو کھیل سمجھا عمر بھر تم امیر شہر کے گھر کو جلا کر دیکھنا گھر میں ہو جائے گا مفلس کے اجالا عمر بھر ایسا لگتا ہے کہ اب وہ قبر تک جائے گی ساتھ دل کے خانوں میں نہاں تھی جو تمنا عمر بھر قرض میری قوم وہ کیسے چکائے گی بھلا سود خود ...

مزید پڑھیے

مری زندگی کی کتاب کا ہے ہر اک ورق یوں سجا ہوا

مری زندگی کی کتاب کا ہے ہر اک ورق یوں سجا ہوا کہیں آنسوؤں سے لکھا ہوا کہیں شوخیوں سے بھرا ہوا مری آرزؤں کی تتلیاں یہ مسل کے کون چلا گیا مری جنتیں کہاں گم ہوئیں مرے خواب زاروں کا کیا ہوا وہی رنگ و نور کی بارشیں وہی پھول ہیں وہی خوشبوئیں مرے ہم سفیر کہاں گئے مرے ہم جلیسوں کا کیا ...

مزید پڑھیے

یہ مانا تم ہو زمانے کے با کمالوں میں

یہ مانا تم ہو زمانے کے با کمالوں میں تو ہم بھی خود کو سمجھتے ہیں بے مثالوں میں وفا کا نام نہیں شہر کے غزالوں میں ملے گا زہر یہاں مد بھرے پیالوں میں مہک اٹھا ہے مری آرزو کا شیش محل یہ کون آ کے بسا ہے مرے خیالوں میں ہمارے پاس تھا ہر بات کا جواب مگر الجھ کے رہ گئے ہم آپ کے سوالوں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1498 سے 6203