چندا بولا پچھلی رات
چندا بولا پچھلی رات
آ جا پیارے چرخہ کات
ایک خیال کا دولہا ہے
پیچھے لفظوں کی بارات
دل کا کھیل مقابل جان
ہنس کر میں نے کھائی مات
آج ملا ایسے کوئی
جیسے بن بادل برسات
اک دوجے کو دیں الزام
شاید یوں بدلیں حالات
خوشیاں بھی یوں ملتی ہیں
جیسے نازل ہوں آفات