تم اداس مت ہونا

گر کبھی کوئی لمحہ ایسا زخم دے جائے
کہ کوئی بھی مرہم اس زخم کو نہ بھر پائے
تم اداس مت ہونا
محو یاس مت ہونا
زندگی کے سب موسم ایک سے نہیں ہوتے
سارے لوگ اے ہمدم ایک سے نہیں ہوتے
زندگی کی راہوں میں حادثے بھی آتے ہیں
سانحے بھی آتے ہیں
سانحوں سے کچھ بڑھ کر واقعے بھی آتے ہیں
وقت ہی کے مرہم سے زخم بھر بھی جاتے ہیں
دن برے ہوں یا اچھے بس گزر ہی جاتے ہیں
وقت کو گزرنا ہے
زخم کو بھی بھرنا ہے
درد کے چڑھے دریا
کو ابھی اترنا ہے
تم اداس مت ہونا
محو یاس مت ہونا