شاعری

کون ہوں میں

افق کے سورج کی لالیما نے مجھے بتایا کی کون ہوں میں مجھے خبر ہی نہیں تھی اب تک میں اپنے ہونے سے بے خبر تھی خبر میں رکھتا تھا وہ جو مجھ کو وہ میرا محسن چلا گیا ہے افق سے آگے کی سیر کرنے میں آج تنہا کھڑی ہوئی ہوں یہ سوچتی ہوں پلٹ کے آئے وہ جیسے کوئی ہوا کا جھونکا مرے بدن کو اسیر کر ...

مزید پڑھیے

رنج اتنے ملے زمانے سے

رنج اتنے ملے زمانے سے لب چٹختے ہیں مسکرانے سے دھندلی دھندلی سی پڑ گئی یادیں زخم بھی ہو گئے پرانے سے مت بناؤ یہ کانچ کے رشتے ٹوٹ جائیں گے آزمانے سے تیرگی شب کی کم نہیں ہوگی گھر کے اندر دیے جلانے سے عقل نے دل کو کر دیا ہشیار بچ گئے ہم فریب کھانے سے ہو ہی جائیں گے ہم رہا اک ...

مزید پڑھیے

نگاہ مجھ سے ملانے کی ان میں تاب نہیں

نگاہ مجھ سے ملانے کی ان میں تاب نہیں میرے سوال کا شاید کوئی جواب نہیں بہت دنوں سے کوئی دل میں اضطراب نہیں سمایا آنکھوں میں اب اور کوئی خواب نہیں مری انا تو ابھی سر بلند ہے مجھ میں مجھے شکست بھی دے کر وہ کامیاب نہیں خدا کا شکر ہے شرم و حیا سلامت ہے وہ آئینہ ہے مگر میں بھی بے حجاب ...

مزید پڑھیے

میں جس دن سے اکیلی ہو گئی ہوں

میں جس دن سے اکیلی ہو گئی ہوں میں کیسی تھی میں کیسی ہو گئی ہوں نہیں کچھ یاد رہتا ہیں مجھے اب بچھڑ کر تم سے پگلی ہو گئی ہوں تصور نے ترے مجھ کو چھوا پھر اچانک سے میں اچھی ہو گئی ہوں ترا غم مجھ کو راس آنے لگا ہے بکھر کر پھر اکٹھی ہو گئی ہوں پریشانی یہ مجھ سے ہنس کے بولی ترے گھر کی ...

مزید پڑھیے

تسلی

حوصلہ اپنا ہار کر آخر یوں ہی روتی رہو گی تم کب تک لوگ کب تک بتاؤ آئیں گے درد کب تک تمہارا بانٹیں گے دیں گے کب تک تمہیں تسلی سب حال کب تک تمہارا پوچھیں گے لوگ پھر تم سے اوب جائیں گے اور تم سے نظر چرائیں گے صرف سب غم سنا کریں تم سے کیوں توقع کرو یہ تم سب سے غم کی باتوں سے اور غم ...

مزید پڑھیے

معصوم سی گڑیا

وہ اک معصوم سی ننھی سی گڑیا جسے حیوانیت نے نوچ ڈالا درندو شرم تم کو کیوں نہ آئی تمہارے گھر بھی ہوگی ماں کی جائی اسے شرمندگی محسوس ہوگی درندہ جس کا تم جیسا ہے بھائی تمہارے جنم پر دھکار نیچو پڑے تم پر خدا کی مار نیچو جو تم نے وحشی پن کا کھیل کھیلا کسی معصوم نے یہ کیسے جھیلا گدھوں کی ...

مزید پڑھیے

ہدایت

وہ پتھر دل ہے وہ کیا درد جانے کبھی آتے نہیں آنسو بہانے نہیں ان پہ اثر ہوتا ہے کوئی بلا سے ان کی جو روتا ہے کوئی بہت آسان ان کا راستہ ہے محبت سے انہیں کیا واسطہ ہے ہے ان کا پیار جھوٹا بات جھوٹی فریبی ہے یہ ان کی ذات جھوٹی ہے ان کا کام بس دھوکا ہی دینا نا کوئی بات ان کی دل پہ لینا اگر ...

مزید پڑھیے

قلم میں اشک بھر کر لکھ رہی ہوں درد کاغذ پر

قلم میں اشک بھر کر لکھ رہی ہوں درد کاغذ پر بکھیرے جا رہی ہوں حسرتوں کو سرد کاغذ پر تڑپ عورت کے دل کی صرف اک عورت سمجھتی ہے بس اپنی خواہشوں کو لکھ رہے ہیں مرد کاغذ پر چلو مانا کہ کہہ لینے سے دکھ ہلکا ہی ہوتا ہے مگر کچھ ہی پلوں میں اتنا سارا درد کاغذ پر یوں ہی بس آج میں نے اک پرانی ...

مزید پڑھیے

موت جب میرے نزدیک آنے لگی

موت جب میرے نزدیک آنے لگی زندگی پھر مجھے کیوں لبھانے لگی ایک تو کیا گیا ہے جہاں سے مرے جو بھی تھی آرزو سب ٹھکانے لگی خواب میں بھی بچھڑنے لگے مجھ سے تم نیند بھی آ کے مجھ کو ڈرانے لگی تو تو اپنی تھی میری تجھے کیا ہوا زندگی تو بھی اب آزمانے لگی دھوپ پر میں کوئی تبصرہ کیا ...

مزید پڑھیے

رشتوں کی کائنات میں سمٹی ہوئی ہوں میں

رشتوں کی کائنات میں سمٹی ہوئی ہوں میں مدت سے اپنے آپ کو بھولی ہوئی ہوں میں میں خوش نصیب ہوں مرے اپنوں کا ساتھ ہے تنہائیوں سے پھر بھی کیوں لپٹی ہوئی ہوں میں دم گھونٹتی رہی ہوں تمنا کا ہر سمے ان حسرتوں کی قبر سجاتی رہی ہوں میں آتی ہے یاد آپ کی مجھ کو کبھی کبھی ایسا نہیں کہ آپ کو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 642 سے 5858