اردو
اپنی تہذیب ہے اور اپنی زباں ہے اردو اپنے گھر میں مگر افسوس کہاں ہے اردو اہل الفت کے لیے حسن رواں ہے اردو اہل دل کے لیے دل کش ہے جواں ہے اردو آج بھی غالبؔ و اقبالؔ پڑھے جاتے ہیں آج بھی کل کی طرح جادو بیاں ہے اردو آج بھی پریمؔ کے اور کرشنؔ کے افسانے ہیں آج بھی وقت کی جمہوری زباں ہے ...