بولو کون بہادر ہے

بولو کون بہادر ہے
بولو کون بہادر ہے


شیروں کو جو مار گرائے
بڑے بڑوں سے جو ٹکرائے
یا وہ جو ہر اک عالم میں
غصہ آئے تو پی جائے


بولو کون بہادر ہے
بولو کون بہادر ہے


نفس کا اپنے وہ حاکم ہو
یا نفس اس کا ہی حاکم ہو
اتراتا ہو اپنی خطا پر
یا وہ خطاؤں پر نادم ہو


بولو کون بہادر ہے
بولو کون بہادر ہے


گرتوں کو جو ٹھوکر مارے
یا جو گرتوں کو بھی سنبھالے
ظلم پہ جو خاموش رہے یا
ظلم سے مظلوموں کو بچا لے


بولو کون بہادر ہے
بولو کون بہادر ہے


طاقت پر جو ہو مغرور
یا اخلاق ہو جس کا نور
سچ کہنا سچ سننا جانے
یا ان سب سے ہو وہ دور


بولو کون بہادر ہے
بولو کون بہادر ہے


سچائی کی راہ چلے جو
یا جو ہر پل خود کو بدلے
ٹھوکر سے بھی سبق نہ لے جو
یا جو گر جائے تو سنبھلے


بولو کون بہادر ہے
بولو کون بہادر ہے