پڑھ لکھ کر ہم نام کریں گے
ہر دم اچھا کام کریں گے
پڑھ لکھ کر ہم نام کریں گے
اللہ سے مانگیں گے دعائیں
پائیں گے رحمت کی فضائیں
رحمت کو ہم عام کریں گے
پڑھ لکھ کر ہم نام کریں گے
کب ہے ہم کو سب پہ بھروسہ
ہم کو ہے بس رب پہ بھروسہ
کام یہ صبح و شام کریں گے
پڑھ لکھ کر ہم نام کریں گے
سب کے لیے سوچیں گے بھلائی
کبھی نہ ہوگی ہم سے برائی
سدا ہم اچھے کام کریں گے
پڑھ لکھ کر ہم نام کریں گے
کریں گے ہم سب بڑوں کی عزت
پائیں گے ہم سب سے شفقت
نیکی ہم ہر گام کریں گے
پڑھ لکھ کر ہم نام کریں گے