شاعری

سچ بولو

سچ بولو سچے کہلاؤ اس سے اپنا نام کماؤ پہلے خود یہ فرض نبھاؤ اوروں کو پھر راہ دکھاؤ سچ بولو سچے کہلاؤ جس گھر میں ہو سچ اے لالہ اس گھر میں ہو سدا اجالا سچی ہے یہ پریم کی مالا منکا منکا گنتے جاؤ سچ بولو سچے کہلاؤ محنت سے مت جی کو چراؤ نیک بنو اچھے کہلاؤ سب کو اچھی راہ دکھاؤ آؤ آؤ مل کر ...

مزید پڑھیے

چڑیا گھر کی سیر

ہم سارے اسکول کے بچے چڑیا گھر کی سیر کو پہنچے اس کا ہر اک راز نیا ہے جنگل کا انداز نیا ہے نیولا چوہا بندر دیکھا لومڑ گھوڑا کتا دیکھا جنگل کے راجا کو دیکھا پنجرے میں بے چارہ بیٹھا ساتھ ہی اک تالاب بڑا تھا اس میں مگرمچھ ایک پڑا تھا چھوٹے چھوٹے ساتھ تھے پھرتے اک دوجے پر آ آ گرتے دور ...

مزید پڑھیے

چڑیا رانی

چڑیا رانی چڑیا رانی چھوٹی سی پر بڑی سیانی جس گھر میں ہو تیرا بسیرا لگتی ہے تو سب کو پیاری صورت تیری بھولی بھالی چوں چوں تیری بڑی نرالی چھوٹے سندر پنکھ یہ تیرے لگتے ہیں ہم سب کو اچھے دانہ دانہ جب چگتی ہے ہم سب کو اچھی لگتی ہے بات یہ ہم کو کب بھاتی ہے پھر سے جب تو اڑ جاتی ہے

مزید پڑھیے

ماہ

پیاری امی تو نے مجھ کو پیدا کرکے مجھ پر اک احسان کیا ہے پیار دیا ہے میں رویا تو ویاکل ہو کر تو نے اپنا سب کچھ چھوڑا جاگ جاگ کر راتیں کاٹیں کھانا پینا بھول گئی تو میری اک مسکان پہ تو نے پھول بکھیرے اور دکھ سارے بھول گئی تو لیکن میں انجان سا بالک تیری پیت کو جان نہ پایا ممتا کو پہچان ...

مزید پڑھیے

بھارت ماتا

دھرتی جو ہم کو دیتی ان وہی تو ہے بھارت کا دھن سونا اگلے اپنی دھرتی برسے امڈ امڈ کر ہر گھن لہرائے جھنڈا یہ ترنگا گاتے جائیں ہم جن من گن دیش کا میرے نام ہو اونچا چاہے بھارت کا ہر اک جن بھارت ماتا کی جے بولیں اس پر واریں اپنا تن من

مزید پڑھیے

پہلا پاٹھ

بچو پہلا پاٹھ یہی ہے سب نے یہ اک بات کہی ہے صبح سویرے ہم اٹھ جائیں منجن کرکے خوب نہائیں کام ہو پہلا یہ روزانہ پکشیوں کو ڈالیں دانہ چیونٹی کے بل پر ہو آٹا کبھی نہیں آئے گا گھاٹا پودوں کو بھی دے دیں پانی پھر کھیلیں ہم راجا رانی آؤ پوجا پاٹھ کریں ہم اور کہیں نہ کان دھریں ہم لو اسکول ...

مزید پڑھیے

مندر مسجد

میرا بھارت کتنا پیارا دل کش لگتا بھائی چارہ ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی لوہڑی اور بسنت منائیں آگ جلائیں پھول کھلائیں لاٹ یہاں ہے تاج یہاں ہے اچھا ایک سماج یہاں ہے ہاتھ ہیں اپنے تالی اپنی ہولی اور دیوالی اپنی جو کچھ کہتی ہم سے اذاں ہے گھنٹی کی بھی وہی زباں ...

مزید پڑھیے

جے جے ہندوستان

ہندوستان تمہارا بچو تم ہو ہندوستان کے بچو اس کی شان تمہی سے پیارے مالک ہو تم آن کے بچو جے جے ہندوستان ویر بزرگوں کی سنتانو اپنے کو تم خود پہچانو رانا اور حمیدؔ بھی تم ہو نکلو اپنا سینہ تانو جے جے ہندوستان ان کو کیوں تم بھول رہے ہو کشٹ جنہوں نے بھی جھیلے تھے آزادی پا لینے کو ...

مزید پڑھیے

بھالو والا

دیکھو دیکھو بھالو آیا اپنے ساتھ مداری لایا چھوٹے چھوٹے بچے آئے آٹا پیسہ ساتھ وہ لائے سب کو کھیل تماشہ پیارا جیون کا یہ ایک سہارا بول اٹھا لو ڈمرو والا پیچھے پیچھے ہو لو لا لا دیکھو کسی کو کاٹ نہ کھائیں ہم مزدور نہ مارے جائیں کالو لالو کا یہ جوڑا تاؤ جی کچھ ہٹ کے تھوڑا بول رہا ہے ...

مزید پڑھیے

میرے پاپا

پاپا اٹھتے صبح سویرے ان کو آلس کبھی نہ گھیرے پہلا ہے یہ ان کا کام لیتے ہیں بھگوان کا نام بچوں کو ہیں آپ جگاتے سب کو لے کر نام بلاتے پکڑاتے پھر سب کو بستہ دکھلاتے اسکول کا رستہ ممی کو ہے دفتر جانا باندھ کے دیتے اس کو کھانا پھر پاپا کپڑے دھوتے ہیں تب ہی جا کر وہ سوتے ہیں

مزید پڑھیے
صفحہ 727 سے 960