مندر مسجد

میرا بھارت کتنا پیارا
دل کش لگتا بھائی چارہ
ہندو مسلم سکھ عیسائی
آپس میں ہیں بھائی بھائی
لوہڑی اور بسنت منائیں
آگ جلائیں پھول کھلائیں
لاٹ یہاں ہے تاج یہاں ہے
اچھا ایک سماج یہاں ہے
ہاتھ ہیں اپنے تالی اپنی
ہولی اور دیوالی اپنی
جو کچھ کہتی ہم سے اذاں ہے
گھنٹی کی بھی وہی زباں ہے
دیوالی پر دیپ جلاتے
مل کر سب ہیں عید مناتے
عید یہاں ہوتی ہے ہر دم
خوشیوں کی بارش ہے چھم چھم
ہر تیوہار ہے سب کا اپنا
سچ ہے یہ تو نہیں ہے سپنا
آؤ مل کر دھوم مچائیں
اپنے دیش کو مل کے سجائیں