پہلا پاٹھ
بچو پہلا پاٹھ یہی ہے
سب نے یہ اک بات کہی ہے
صبح سویرے ہم اٹھ جائیں
منجن کرکے خوب نہائیں
کام ہو پہلا یہ روزانہ
پکشیوں کو ڈالیں دانہ
چیونٹی کے بل پر ہو آٹا
کبھی نہیں آئے گا گھاٹا
پودوں کو بھی دے دیں پانی
پھر کھیلیں ہم راجا رانی
آؤ پوجا پاٹھ کریں ہم
اور کہیں نہ کان دھریں ہم
لو اسکول کو اب ہے جانا
کھا لیں ہلکا سا ہم کھانا
چلو چلیں اب باندھیں بستہ
پھر دیکھیں اسکول کا رستہ
چت لگا کر پڑھتے جائیں
سیڑھی سیڑھی چڑھتے جائیں
پڑھ لکھ کر ودوان ہے بننا
دیش کی اپنے شان ہے بننا
اچھے اچھے کام کریں گے
جگ میں اونچا نام کریں گے