بھارت ماتا

دھرتی جو ہم کو دیتی ان
وہی تو ہے بھارت کا دھن
سونا اگلے اپنی دھرتی
برسے امڈ امڈ کر ہر گھن
لہرائے جھنڈا یہ ترنگا
گاتے جائیں ہم جن من گن
دیش کا میرے نام ہو اونچا
چاہے بھارت کا ہر اک جن
بھارت ماتا کی جے بولیں
اس پر واریں اپنا تن من