بھالو والا

دیکھو دیکھو بھالو آیا
اپنے ساتھ مداری لایا
چھوٹے چھوٹے بچے آئے
آٹا پیسہ ساتھ وہ لائے
سب کو کھیل تماشہ پیارا
جیون کا یہ ایک سہارا
بول اٹھا لو ڈمرو والا
پیچھے پیچھے ہو لو لا لا
دیکھو کسی کو کاٹ نہ کھائیں
ہم مزدور نہ مارے جائیں
کالو لالو کا یہ جوڑا
تاؤ جی کچھ ہٹ کے تھوڑا
بول رہا ہے بھالو والا
دیکھ رہے ہیں خالو خالہ
چرخہ بھی وہ اچھا کاتے
ہنستے ہنستے بل پڑ جاتے
بھوکا پیٹ دکھاتا ہے وہ
سب کو خوب ہنساتا ہے وہ
پھیر کے ہم کو ہاتھ بتاتا
سو کر اس جا وہ مر جاتا
پھر اٹھتا ہے کہتا ہے وہ
سارے دکھ سکھ سہتا ہے وہ
سب کچھ ہے یہ پیٹ کا دھندہ
ورنہ ان کا حال ہے مندہ