سچ بولو

سچ بولو سچے کہلاؤ
اس سے اپنا نام کماؤ
پہلے خود یہ فرض نبھاؤ
اوروں کو پھر راہ دکھاؤ
سچ بولو سچے کہلاؤ
جس گھر میں ہو سچ اے لالہ
اس گھر میں ہو سدا اجالا
سچی ہے یہ پریم کی مالا
منکا منکا گنتے جاؤ
سچ بولو سچے کہلاؤ
محنت سے مت جی کو چراؤ
نیک بنو اچھے کہلاؤ
سب کو اچھی راہ دکھاؤ
آؤ آؤ مل کر گاؤ
سچ بولو سچے کہلاؤ