جے جے ہندوستان

ہندوستان تمہارا بچو
تم ہو ہندوستان کے بچو
اس کی شان تمہی سے پیارے
مالک ہو تم آن کے بچو
جے جے ہندوستان


ویر بزرگوں کی سنتانو
اپنے کو تم خود پہچانو
رانا اور حمیدؔ بھی تم ہو
نکلو اپنا سینہ تانو
جے جے ہندوستان


ان کو کیوں تم بھول رہے ہو
کشٹ جنہوں نے بھی جھیلے تھے
آزادی پا لینے کو جو
طوفانوں سے بھی کھیلے تھے
جے جے ہندوستان


آگے بڑھنا کام تمہارا
کام نہیں ہے رکنا ہرگز
مٹ جاؤ تم آن پہ اپنی
کام نہیں ہے جھکنا ہرگز
جے جے ہندوستان


محنت سے آزادی لی جو
اس پر سب کو ناز رہے گا
سونے کی چڑیا ہے بھارت
سب کے سر کا تاج رہے گا
جے جے ہندوستان


اس کی رکشا دھرم ہمارا
اس میں سب کی شان ہے بچو
امن کا جو سندیش ہے دیتا
پیارا ہندوستان ہے بچو