میرے پاپا
پاپا اٹھتے صبح سویرے
ان کو آلس کبھی نہ گھیرے
پہلا ہے یہ ان کا کام
لیتے ہیں بھگوان کا نام
بچوں کو ہیں آپ جگاتے
سب کو لے کر نام بلاتے
پکڑاتے پھر سب کو بستہ
دکھلاتے اسکول کا رستہ
ممی کو ہے دفتر جانا
باندھ کے دیتے اس کو کھانا
پھر پاپا کپڑے دھوتے ہیں
تب ہی جا کر وہ سوتے ہیں