شاعری

مسرت ہوتی ہے

جب کلاس سے ٹیچر جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے ہم مل کر شور مچاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے چھٹی کی اجازت ملتے ہی ہم جیل کے اک قیدی کی طرح اسکول سے باہر آتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے جس وقت پڑھاتے ہیں ٹیچر دل کتنا پریشاں ہوتا ہے لیکن جب کھیل کھلاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے جب ہم کو کسی ...

مزید پڑھیے

مادری زبان

آغوش والدہ میں پالا تھا ہم کو جس نے اک پیکر ادب میں ڈھالا تھا ہم کو جس نے جس نے ہے ابتدا سے ہر زندگی سنواری وہ مادری زباں ہے اردو زباں ہماری بچپن میں جس نے میٹھی لوری سنائی ہم کو جس کے طفیل جھولے میں نیند آئی ہم کو رس گھولتی ہے جس کی آواز پیاری پیاری وہ مادری زباں ہے اردو زباں ...

مزید پڑھیے

چاند

چاند پہلے بھی خوب صورت تھا آج بھی چاند خوب صورت ہے لوگ کہتے ہیں چاند کے اندر ہر طرف ہے مہیب ویرانی ہر قدم پر بھڑکتے جوالا مکھی ہر طرف ریت کی فراوانی ایک بھی چیز فائدے کی نہیں کیا ہوا کیا اناج کیا پانی چاند باطن میں بد نما ہی سہی ظاہراً اک حسین مورت ہے چاند پہلے بھی خوب صورت تھا آج ...

مزید پڑھیے

او پاس ہونے والے

او پاس ہونے والے ہم کو بھی ساتھ لے لے ہم رہ گئے اکیلے اک ساتھ رہ کے کیسا بچپن گزر رہا تھا کتنی خوشی سے اپنا جیون گزر رہا تھا کس کام کا یہ پڑھنا جو دوستی سے کھیلے او پاس ہونے والے ہم کو بھی ساتھ لے لے ہم رہ گئے اکیلے وہ تیرے ساتھ جا کر گلیوں کی سیر کرنا اسکول سے نکل کر باغوں کی سیر ...

مزید پڑھیے

ارادے

کسی دن چاند پر ہم لوگ بھی راکٹ سے جائیں گے یہ مانا چاند ابھی اک ریت کا میدان ہے لیکن کسی دن جا کے ہم اس کو حسیں جنت بنائیں گے کسی دن چاند پر ہم لوگ بھی راکٹ سے جائیں گے یہ مانا چاند پر اس وقت آبادی نہیں لیکن کسی دن ہم وہاں جا کر نئی بستی بسائیں گے کسی دن چاند پر ہم لوگ بھی راکٹ سے ...

مزید پڑھیے

نسخے

اگر تیرے معدے میں ہے کچھ گرانی تو لیمو کا رس پی لے ادرک کا پانی اگر دانت کے درد سے تو ہے بیکل تو سرسوں کا تیل اور سیندھا نمک مل تھکن سے اگر تیرے اعضا ہیں ڈھیلے تو تھوڑا سا تو گنگنا دودھ پی لے گلے میں خرابی ہے نزلے کے مارے تو نمکین پانی کے کر لے غرارے اگر خوں ہے کم اور بلغم زیادہ تو ...

مزید پڑھیے

امتحان میں کامیابی

نتیجہ سن کے کئی لوگ بد حواس ہوئے خدا کا شکر ہے ہم امتحاں میں پاس ہوئے صلہ ملا ہے ہمیں سال بھر کی محنت کا چمک رہا ہے ستارہ ہماری قسمت کا یہی تو وقت ملا ہے ہمیں مسرت کا جو فیل ہو گئے وہ کس قدر اداس ہوئے خدا کا شکر ہے ہم امتحاں میں پاس ہوئے وہ امتحان میں راتوں کو جاگ کر پڑھنا وہ نیند ...

مزید پڑھیے

مرزا غالبؔ

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالبؔ اپنے فن میں بڑے ہشیار تھے مرزا غالبؔ آپ کا نام اسداللہ تھا نو شاہ لقب مرزا غالب سے ہوئے بعد میں معروف ادب آج بھی پڑھ کے کلام آپ کا حیرت میں ہیں سب زلف اردو میں گرفتار تھے مرزا غالب مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالب اکبرآباد میں پیدا ہوئے دہلی میں ...

مزید پڑھیے

نذر غالبؔ

وائے تقدیر میں گدھا نہ ہوا ہم نوا کرشن چندر کا نہ ہوا ماسٹر کی پلک جھپکتے ہی حاضری دے کے میں روانہ ہوا وہی آیا سوال پرچے میں ایک دن کا بھی جو پڑھا نہ ہوا کھیل بھی ہم سکے نہ جی بھر کے کھیلنے کا بھی حق ادا نہ ہوا مدتوں اپنے ماسٹر جی سے مدرسے میں بھی سامنا نہ ہوا میں وہ دادا ہوں سب کو ...

مزید پڑھیے

چاچا نہرو کا پیغام

ساری دنیا میں لا جواب بنو انتخابوں کا انتخاب بنو امن و انسانیت کی آب بنو اے گلستان ہند کے بچو مسکراتے ہوئے گلاب بنو تم ہو ہندوستاں کے مستقبل تم سے روشن ہو جادۂ منزل آرزوؤں کے ماہتاب بنو اے گلستان ہند کے بچو مسکراتے ہوئے گلاب بنو کامیابی کی شاہراہوں میں مادر ہند کی نگاہوں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 543 سے 960