نسخے

اگر تیرے معدے میں ہے کچھ گرانی
تو لیمو کا رس پی لے ادرک کا پانی
اگر دانت کے درد سے تو ہے بیکل
تو سرسوں کا تیل اور سیندھا نمک مل
تھکن سے اگر تیرے اعضا ہیں ڈھیلے
تو تھوڑا سا تو گنگنا دودھ پی لے
گلے میں خرابی ہے نزلے کے مارے
تو نمکین پانی کے کر لے غرارے
اگر خوں ہے کم اور بلغم زیادہ
تو گاجر بھی کھا اور شلجم زیادہ
جگر ہی کے دم سے ہے انسان جیتا
جگر کا مرض ہے تو کھا لے پپیتا
اگر ذہن کمزور رہتا ہے اکثر
تو کھا شہد کے ساتھ بادام گھس کر
اگر تجھ کو احساس ہے ضعف دل کا
تو ہر روز لے آنولے کا مربہ