شاعری

برسات

بادل گرج رہا ہے بجلی چمک رہی ہے پر کیف ہیں فضائیں ہر شے دمک رہی ہے باد خنک چمن میں بل کھا کے چل رہی ہے برگ حنا کی رنگت پہلو بدل رہی ہے چہرے پہ یاسیت کے نور شباب چھایا مخمل کا سبز قالیں فطرت نے یوں بچھایا مایوس ہر شجر نے بدلا لباس اپنا ہر مرغ خوش نوا نے چھیڑا نیا ترانا نکلی صدائے ...

مزید پڑھیے

کیا اور کون

پرانے دور میں رہتا تھا اک کسان ایسا جو بات بات پہ سب سے سوال کرتا تھا حسین اور ذہین اپنے دونوں بیٹوں کے خود اس نے نام بھی کیا اور کون رکھے تھے بڑا تھا عمر میں کیا اس سے کون تھا چھوٹا شریر دونوں تھے اور قد تھا دونوں کا اونچا یہ واقعہ ہے کہ اک روز اپنی حاجت سے ضعیف آیا کوئی ان کے باپ ...

مزید پڑھیے

اچھی باتیں

پیارے بچو تم ایک کام کرو اپنی نیکی سے پیدا نام کرو با ادب با نصیب ہوتا ہے تم بزرگوں کا احترام کرو بے ادب بے نصیب ہوتا ہے اس لیے سب کو تم سلام کرو تم سے ناراض ہو اگر کوئی اپنی باتوں سے اس کو رام کرو اپنے دشمن سے خود گلے مل کر سارے شکوے گلے تمام کرو جس کسی سے ملو تو ہنس کے ملو نرم لہجے ...

مزید پڑھیے

دیوالی کی شام

چھپ گیا خورشید تاباں آئی دیوالی کی شام ہر طرف جشن چراغاں کا ہے کیسا اہتمام ڈیوڑھیوں پر شادیانے عیش کے بجنے لگے اور رنگیں قمقموں سے بام و در سجنے لگے عطر و عنبر سے ہوا ہے کس قدر مہکی ہوئی خوش نما مہتابیوں سے ہے فضا دہکی ہوئی پھلجھڑی سے پھول یوں جھڑتے ہیں جیسے کہکشاں ہر طرف پھیلا ...

مزید پڑھیے

چھینک

میں نے پوچھا حکیم دادا سے چھینک آخر کہاں سے آتی ہے مسکرا کر جواب انہوں نے دیا ناک کے درمیاں سے آتی ہے میں نے ان سے کہا کہ دادا جان اس سے مطلب تو حل نہیں ہوتا تب وہ بولے کہ ناک کی جڑ میں ایک ہوتا ہے چھینک کا کھوتا چھینک رہتی ہے اپنے کھوتے میں اپنے انڈے اسی میں دیتی ہے باہر آنا ہو جب ...

مزید پڑھیے

ننھی

صبح سویرے جاگی تھی اماں اماں اٹھ نا اماں یہ دو وہ دو یہ ناں وہ ناں جیب بھری اور بھاگی ننھی ناشتہ ننھی آ گئی ننھی پانی پی کر اٹھی ہے یوں روٹی رکھی ہے جوں کی توں سارا انڈا کھا گئی ننھی ننھی گڑیا کھیل رہی ہے گڑیا کو اب نیند آئے گی اٹھے گی تو کیا کھائے گی ننھی روٹی بیل رہی ہے ننھا اس کا ...

مزید پڑھیے

کوؤں کی بارات

کیوں یہ کائیں کائیں مچائی کوؤں کی بارات ہے آئی مل جل کر سب کھانے بیٹھے خوب مزے سے دعوت کھائی کوئی لایا لڈو پیڑے کوئی لایا دودھ ملائی کھا پی کر دولہا یوں بولا میری دلہن کیوں نہیں آئی اس پر بگڑے سارے براتی ہونے لگی آپس میں لڑائی اس نے اس کی ٹھونگیں ماریں اس نے گردن اس کی دبائی کوؤں ...

مزید پڑھیے

مچھر نے اک پتھر توڑا

مچھر نے اک پتھر توڑا پتھر میں سے نکلا گھوڑا گھوڑے نے کچھ کھیر پکائی خوب مزے لے لے کر کھائی اتنے میں اک بلا آیا بلا گھوڑے پر چلایا بلے نے روٹی پکوائی خوب مزے لے لے کر کھائی اتنے میں اک کتا آیا اپنے منہ میں ہڈی لایا کتے نے ہڈی تڑوائی خوب مزے لے لے کر کھائی اتنے میں اک الو آیا الو نے ...

مزید پڑھیے

پریوں کا ناچ

ہاتھ ملا کر گھیرا باندھیں مل کر چکر کھائیں چکر کھائیں چکر کھائیں آؤ جی بہلائیں آؤ جی بہلائیں ہاں ہاں آؤ جی بہلائیں پہلے سیدھا ہاتھ اٹھائیں الٹا ہاتھ گرائیں الٹا ہاتھ اٹھے پھر اوپر سیدھا ہاتھ گرائیں سیدھا ہاتھ گرائیں ہاں ہاں سیدھا ہاتھ گرائیں پل بھر ٹھہریں چھم چھم کر کے آگے کو ...

مزید پڑھیے

ریچھ کا ناچ

بیٹا اپنا ناچ دکھا دے ناچ دکھا دے ناچ دکھا دے بیٹا اپنا ناچ دکھا دے ناچ ذرا دل کھول کے بیٹا سب کو دکھا دے ناچ تو اپنا بیٹا اپنا ناچ دکھا دے بیٹا اپنا ناچ دکھا دے بچے کھڑے ہیں دانت نکالے گردن اور کولھے مٹکا کے بیٹا اپنا ناچ دکھا دے بیٹا اپنا ناچ دکھا دے کشتی لڑ کر رستم بن جا زور دکھا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 435 سے 960