پریوں کا ناچ

ہاتھ ملا کر گھیرا باندھیں مل کر چکر کھائیں
چکر کھائیں چکر کھائیں آؤ جی بہلائیں
آؤ جی بہلائیں
ہاں ہاں آؤ جی بہلائیں
پہلے سیدھا ہاتھ اٹھائیں الٹا ہاتھ گرائیں
الٹا ہاتھ اٹھے پھر اوپر سیدھا ہاتھ گرائیں
سیدھا ہاتھ گرائیں
ہاں ہاں سیدھا ہاتھ گرائیں
پل بھر ٹھہریں چھم چھم کر کے آگے کو بڑھ جائیں
آگے جائیں پیچھے آئیں کھیل یہ ہم دکھلائیں
کھیل یہ ہم دکھلائیں
ہاں ہاں کھیل یہ ہم دکھلائیں
بیٹھ کے اٹھیں اٹھ کر بیٹھیں بیٹھ کے پھر اٹھ جائیں
ناچیں گائیں شور مچائیں دل کی کلی کھلائیں
دل کی کلی کھلائیں
ہاں ہاں دل کی کلی کھلائیں
ڈالی ڈالی پھول چنیں پھولوں کا ڈھیر لگائیں
پھولوں کے پھر ہار بنا کر سکھیوں کو پہنائیں
سکھیوں کو پہنائیں
ہاں ہاں سکھیوں کو پہنائیں