شاعری

کیا اچھا ہوتا

خوب ہوتا اگر ہوا کرتے خط کے کاغذ یہ پیڑ کے پتے حال لکھ لکھ کے بھیجتے ان پر لکھنؤ کانپور کلکتے خوب ہوتا اگر ہوا کرتی ریڈیو ہر درخت کی ڈالی خبریں ہر وقت ہم سنا کرتے بیٹھتے ایک پل نہ ہم خالی خوب ہوتا سنا دیا کرتی پیڑ کی جڑ کبھی کبھی گانا کتنا آسان ہم کو ہو جاتا اپنے غمگیں دل کا ...

مزید پڑھیے

باغبانی

بچوں نے اک باغ لگایا باغ کو اپنے خوب سجایا کرتے وہ کام باری باری پودے لگاتے کیاری کیاری روز وہ خبر اس کی لیتے وقت پہ کھاد اور پانی ڈالتے رنگ برنگے پھول مہکتے آ کے پرندے اس پہ چہکتے پھل بھی میٹھے میٹھے آتے پھل بھی وہ جو سب کو بھاتے جو بھی بچہ محنت کرتا وقت مزے سے اس کا گزرتا

مزید پڑھیے

اچھی چڑیا

۱ ایک تھی چڑیا ایک تھا کوا ایک تھی مینا ایک تھا طوطا ایک تھی بلی ایک تھا کتا ایک تھی مرغی ایک تھا بکرا چڑیا کوا مینا طوطا بلی کتا مرغی بکرا یہ سب ساتھ رہا کرتے تھے دکھ سکھ ساتھ سہا کرتے تھے ۲ اچھی چڑیا بھولی بھولی اک دن ان سب سے بولی آؤ چل کر کام کریں کچھ کام کریں کچھ نام کریں ...

مزید پڑھیے

شرارت کی پتلی

شرارت کی پتلی تھی باجی کی منی وہ اتنی سی فتنی تھی باجی کی منی ادھر اور ادھر تھی وہ بس آتی جاتی یوں ہی پھرتی رہتی وہ ڈنڈے بجاتی کبھی بے کہے چیز اس کی اٹھا لی نہ پوچھا گچھا منہ میں رکھ جھٹ سے کھا لی کبھی منہ بنایا کبھی منہ چڑھایا کبھی پاس بیٹھے ہوئے کو ہٹایا کبھی بال نوچے کبھی چٹکیاں ...

مزید پڑھیے

اللہ کرے وہ دن آئے یہ ملک بھی ہو آزاد کہیں

کہنے کو تو یوں کہہ دیتے ہیں بھارت کو اگر گاڑی کہیے تو ہندو اور مسلماں ہیں اس گاڑی ہی کے دو پہیے یا مادر ہند کی آنکھوں کے ہندو مسلم دو تارے ہیں ہو جائیں اگر یہ شیر و شکر پھر کیا ہے وارے نیارے ہیں جب بات یہ ہے تو کیوں دونوں اک اک کو گرانا چاہتے ہیں کیوں قصر قومیت کی بنا یہ دونوں ڈھانا ...

مزید پڑھیے

یہ چنو خاں کا قصہ ہے

یہ چنو خاں کا قصہ ہے جو منو خاں کے تھے ہم دم تھی عمر ان کی بہت کافی مگر تھی عقل ان میں کم وہ کہتے کھانے کو ہپا وہ کہتے پانی کو مم مم وہ پگڑی باندھتے ایسی چمکتی خوب وہ جھم جھم بجاتے ہر گھڑی باجا کبھی پوں پوں کبھی پم پم میاں چنو کہیں جاتے تو کہتے لاؤ اک ٹم ٹم گھٹا گھر کر اگر آتی برستا ...

مزید پڑھیے

میں کیا ہوں

میں کیا ہوں میں کیا ہوں یہ بتلاؤ تم پھر گھی اور شکر کھاؤ تم باغوں میں میرا ڈیرا ہے جنگل میں میرا بسیرا ہے اک تاج مرے سر پر ہے دھرا اودا اودا نیلا نیلا ہیں لمبے لمبے پر میرے جو سارے بدن کو ہیں گھیرے نقش ان کے جھمکتے رہتے ہیں تارے سے چمکتے رہتے ہیں جب بادل گھر کر آتے ہیں جب بادل بارش ...

مزید پڑھیے

کہانی ہے یہ چیونٹی کی

کہانی ہے یہ چیونٹی کی جو اک دم بن گئی ہاتھی گیا ہاتھی وہ دریا پر تو اک دم بن گیا مچھلی وہ مچھلی جال میں آئی تو اک دم بن گئی مکھی وہ مکھی دودھ پر بیٹھی تو اک دم بن گئی برفی وہ برفی تھی رکابی میں تو اس کو کھا گئی بلی وہ بلی جب گئی باہر تو اس کو مل گئی مرغی وہ مرغی اور وہ بلی چلیں مل کر ...

مزید پڑھیے

منی کی لوری

میرے منے بھیا سو جا میرے منے بھیا سو جا سو جا چاند ستارے سو جا سو جا پیارے پیارے سو جا میرے منے بھیا سو جا چڑیا سوئی کوا سویا مینا سوئی طوطا سویا بلی سوئی کتا سویا مرغی سوئی بکرا سویا میرے منے بھیا سو جا اوں اوں اوں اوں کرتے سو جا ہوں ہوں ہوں ہوں کرتے سو جا روں روں روں روں کرتے سو ...

مزید پڑھیے

شرارت کا مزا

رشیدہ تھی یوں تو بڑی نیک لڑکی مگر اس میں یہ ایک عادت بری تھی وہ ہر چیز کو چھوتی اور چھیڑتی تھی یہ بات اس کی گھٹی میں گویا تھی برائی ہو اک بھی تو کیسی بری ہے بھلائی کی رگ کاٹنے کو چھری ہے کبھی چائے دانی کا ڈھکنا اٹھاتی وہ یہ جھانک کر دیکھتی اس میں کیا ہے کبھی کیتلی کو الٹ کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 436 سے 960