کوؤں کی بارات
کیوں یہ کائیں کائیں مچائی
کوؤں کی بارات ہے آئی
مل جل کر سب کھانے بیٹھے
خوب مزے سے دعوت کھائی
کوئی لایا لڈو پیڑے
کوئی لایا دودھ ملائی
کھا پی کر دولہا یوں بولا
میری دلہن کیوں نہیں آئی
اس پر بگڑے سارے براتی
ہونے لگی آپس میں لڑائی
اس نے اس کی ٹھونگیں ماریں
اس نے گردن اس کی دبائی
کوؤں کی بارات میں نیرؔ
اپنی غزل یہ ہم نے گائی