شاعری

چاند

جگ مگ جگ مگ چمکے چاند جگ کو روشن کر دے چاند دن بھر تو آرام کرے شب کو باہر نکلے چاند رخصت ہو کر پورب سے پچھم تک جا پہنچے چاند پہلے دن تو چھوٹا ہو بعد میں بڑھتا جائے چاند چاندی کی تھالی سا لگے جب پورا ہو جائے چاند کالے بادل سے چھپ جائے بچو ڈر کے مارے چاند چندا ماما کہتے ہیں دیکھ کے ...

مزید پڑھیے

برسات

گرمی کی جب چھٹی ہوئی برسات کی رت آ گئی بادل گرجتے آ گئے سورج میاں گھبرا گئے بادل کئی دن تک رہے سورج میاں چھپتے پھرے بارش کی بچو جھڑ لگی تو پھر کئی دن تک رہی گھر میں ہمیں رہنا پڑا سڑکوں پہ تھا پانی کھڑا بارش رکی تو اٹھ گئے اسکول جانے کے لیے ہم پائنچے اونچے کیے اور ہاتھ میں چھتری ...

مزید پڑھیے

شرارتیں

سیاہی مل کے چہرے پر اندھیرے میں دکھاتا ہوں میں بن کر بھوت اکثر چھوٹے بچوں کو ڈراتا ہوں میں کب درجہ میں اپنی حرکتوں سے باز آتا ہوں کوئی دیکھے اگر میری طرف تو منہ چڑھاتا ہوں ربر کی چھپکلی رکھتا ہوں بچوں کی کتابوں میں کبھی مینڈک پکڑ کر ان کے بستوں میں چھپاتا ہوں گلی کے لوگ بھی میری ...

مزید پڑھیے

انار

میں صورت میں اچھا نہیں ہوں مگر مجھے دیکھ لو تم ذرا توڑ کر میں اندر سے آؤں گا تم کو پسند مرے پیٹ میں سرخ موتی ہیں بند وہ موتی اگر کچھ دنوں کھاؤ گے تو تم خود کو تندرست بھی پاؤ گے جو دانتوں میں اپنے دباؤ گے تم تو میٹھا عرق منہ میں پاؤ گے تم مرا نام ہے پیارے بچو انار کرو شکر رب کا ادا ...

مزید پڑھیے

وہ ایک انسان

وہ ایک انسان منحنی سا تھا جو بظاہر ضعیف و لاغر بدن کو کھادی کی ایک دھوتی میں وہ چھپائے چھڑی اٹھائے اور اپنی عینک کے تار کانوں میں تھا پھنسائے بڑا ہی چست اور محنتی تھا بہت بہادر وہ آدمی تھا وہ ایک انسان منحنی سا بہت بھلا تھا پڑھا لکھا تھا حقوق انساں کے جانتا تھا سمان سب کو وہ ...

مزید پڑھیے

جنگل کا راجہ

کئی دنوں سے بھوکا پیاسا بیٹھا تھا جنگل کا راجا سوچ رہا تھا کیا کھاؤں گا اب تو بھوکا مر جاؤں گا بچو تب خرگوش کا بچہ گھاس پہ اس نے کھیلتے دیکھا ہمت کرکے اس پر جھپٹا اور جوں ہی بچے کو پکڑا بارہ سنگھا دیکھا اس نے دل میں اپنے سوچا اس نے یہ تو ہے اک ننھا بچہ پیٹ بھی اس سے نہیں بھرے گا لاؤ ...

مزید پڑھیے

ککڑی

یہ گرمی کا موسم ہے اور آج کل ہیں بازار میں ہر طرف پھل ہی پھل کہیں موسمی کے ہیں ٹھیلے بھرے دکانوں میں رکھے کہیں سنگترے کہیں ڈھیر ہیں خربوزوں کے پڑے ہیں تربوز فٹ بال سے بھی بڑے لگاتا ہے آواز کوئی یہاں کہ پچیس پیسے میں دو ککڑیاں یہ ٹھنڈی ہیں میٹھی ہیں کچی بھی ہیں ملائم ہیں پتلی ہیں ...

مزید پڑھیے

میرا ہندوستاں

یہ ہے میرا وطن میرا ہندوستاں یعنی خوش رنگ پھولوں کا اک گلستاں پھول ایسے بھی کھلتے رہے ہیں یہاں جن کی خوشبو سے مہکا ہے سارا جہاں یہ ہے میرا وطن میرا ہندوستاں چشتی و نانک و گوتم و رام کی سب کو معلوم ہے سر زمیں تھی یہی جن سے تعلیم انسانیت کی ملی جسم ہے اس کی مٹی میں سب کا نہال یہ ہے ...

مزید پڑھیے

ماں کا حق

سوچتا ہوں اپنی ماں کا حق ادا کیسے کروں میری عزت میری عظمت کا سبب ہے میری ماں میری نعمت میری دولت ہے وہی اک مہرباں باعث رحمت ہے وہ میرے لیے جنت نشاں کیوں نہ پھر جی جان سے اس ذات کی خدمت کروں میری پیدائش پہ تکلیفیں اٹھائیں بے شمار میں ہوا بھوکا تو دودھ اپنا پلایا بار بار مجھ کو ...

مزید پڑھیے

سال نو

ہر سمت کیوں جہاں میں پھیلی ہوئی خوشی ہے ہر شے پہ آج بچو کیسی یہ تازگی ہے آمد کا صبح کس کی پیغام دے رہی ہے تم جانتے نہیں تو لو ہم بتا رہے ہیں سب سال نو کی بچو خوشیاں منا رہے ہیں ہر شے میں دل کشی ہے ہر شے میں بانکپن ہے ہر شخص آج دیکھو مسرور ہے مگن ہے ہر پیر شادماں ہے ہر طفل خندہ زن ...

مزید پڑھیے
صفحہ 401 سے 960