شاعری

بہادر شاہ ظفر

اک یہاں بادشاہ تھا بچو ملک کا خیر خواہ تھا بچو سب کو بھاتی تھی نیک خو اس کی خوب لگتی تھی گفتگو اس کی وہ کہ شعر و ادب کا ماہر تھا در حقیقت عظیم شاعر تھا نام اس نے ابو ظفر پایا آخری تاجدار کہلایا اس کی عظمت پہ دل ہے فرش راہ اس کو کہتے تھے سب بہادر شاہ تخت دلی پہ حکمراں تھا وہ مغلیہ دور ...

مزید پڑھیے

ضمیر

میں کون ہوں بتائیے کیا میرا نام ہے آیا ہوں میں کہاں سے کہاں میرا قیام ہے ہمدرد ہوں رفیق ہوں یہ جان لیجئے میں ہوں ضمیر آپ کا پہچان لیجئے اٹھے غلط قدم تو بتاتا ہوں آپ کو ہر غلط عمل پہ جتاتا ہوں آپ کو میں جاگتا ہوں خود بھی جگاتا ہوں آپ کو جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اسے مان لیجئے میں ہوں ...

مزید پڑھیے

جاگو پیارے

مٹا اندھیرا ہوا سویرا سورج نکلا پیارا پیارا جاگو پیارے چڑیاں چہکیں کلیاں چٹکیں دیکھو کرنیں پھیلیں جگ میں جاگو پیارے آنکھیں کھولو منہ سے بولو جلدی اٹھو اور منہ دھو لو جاگو پیارے

مزید پڑھیے

خربوزہ

ایک اچھی غذا ہے خربوزہ ایک سستی دوا ہے خربوزہ پھل ہے بچو یہ گرم موسم کا جب کہ اس کا مزاج ہے ٹھنڈا لوگ اس کو خرید لاتے ہیں اور کھا کر سکون پاتے ہیں بیج بھی اس کے کام آتے ہیں وید ان سے دوا بناتے ہیں یہ خدا کی ہے اک بڑی نعمت فائدے مند اور کم قیمت

مزید پڑھیے

سیب

ساتھ میں اک دن ہم پاپا کے سیبوں کے اک باغ میں پہنچے باغ میں جتنے پیڑ کھڑے تھے سیبوں سے سب لدے پڑے تھے پکے سیب تھے سرخ اور پیلے لیکن کچے سیب ہرے تھے پاپا نے کچھ سیب خریدے ہمیں کھلائے خود بھی کھائے رعناؔ بولی آپ نے پاپا سیب کا سالن پکوایا تھا پاپا بولے رعناؔ بیٹی یہ پھل ہے اور ترکاری ...

مزید پڑھیے

علم

علم کیا شے ہے دوستو جانو علم کی اہمیت کو پہچانو علم کیا شے ہے ایک نعمت ہے علم کیا شے ہے ایک دولت ہے علم کیا شے ہے وجہ عظمت ہے علم کیا شے ہے رب کی رحمت ہے کیا ہیں آداب زندگی بچو ہم کو جب علم ہی نہیں ہوتا شکل و صورت کے ماسوا ہرگز آدمی آدمی نہیں ہوتا نہ حرام و حلال کی تفریق اور نہ کچھ ...

مزید پڑھیے

عید گاہ

آئی جو عید ہم نے پہنے نئے سے کپڑے ابو کو ساتھ لے کے پھر عید گاہ پہنچے پہلے نماز ادا کی خطبہ سنا دعا کی میلے میں پھر گئے ہم گھنٹوں وہاں رہے ہم جھولا بھی خوب جھولا سامان بھی خریدا تڑ تڑ کی ایک گاڑی چابی کی ایک لاری لکڑی کا ایک گھوڑا بندر پلاسٹک کا پستول اور پٹاخے کچھ گیس کے غبارے لے ...

مزید پڑھیے

سورج

مرا کام ہے پیارے بچوں نرالا مرے دم سے ہوتا ہے ہر سو اجالا سحر میں جو مسجد سے آتے ہو تم گھر نمودار ہوتا ہوں تب میں افق پر سفر میرا مشرق سے مغرب تلک ہے سدا سے گزر گاہ میری فلک ہے نظر رات میں تم کو آتا نہیں ہوں مگر پھر بھی دنیا سے جاتا نہیں ہوں مرے دم سے ہی چاند میں روشنی ہے مرے دم سے ہی ...

مزید پڑھیے

تعارف

ان سے ملیے یہ ہیں اسلم گاما کے استاد ہیں دارا سنگھ اور بھولو کے بھی داؤ سب ان کو یاد ہیں مکتب اور محلے میں یہ ہر بچے سے لڑتے ہیں جس سے خفگی ہو جاتی ہے اس پر خوب بگڑتے ہیں ان سے سب ڈرتے ہیں جیسے یہ بجلی کا تار ہیں ان سے سب بیزار ہیں ان سے ملیے بھول بھلکڑ لوگ سب ان کو کہتے ہیں عادت سے ...

مزید پڑھیے

معصومیت

میں نے پوچھا یہ رات گڈو سے چاند پر میرے ساتھ جاؤ گے سوچ کر تھوڑی دیر وہ بولا چاند پر کوئی جا نہیں سکتا میں یہ بولا کہ اے مرے بیٹے چاند پر چند لوگ ہو آئے نیل تھا پہلا شخص دنیا کا چاند پر جس نے پیر رکھا تھا اور بھی لوگ ہو کے آئے ہیں کچھ نمونے بھی ساتھ لائے ہیں مجھ سے کہنے لگا نہیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 400 سے 960