چاند
جگ مگ جگ مگ چمکے چاند
جگ کو روشن کر دے چاند
دن بھر تو آرام کرے
شب کو باہر نکلے چاند
رخصت ہو کر پورب سے
پچھم تک جا پہنچے چاند
پہلے دن تو چھوٹا ہو
بعد میں بڑھتا جائے چاند
چاندی کی تھالی سا لگے
جب پورا ہو جائے چاند
کالے بادل سے چھپ جائے
بچو ڈر کے مارے چاند
چندا ماما کہتے ہیں
دیکھ کے چھوٹے بچے چاند